6 سال سے ناکام فلمیں دینے کے بعد عامر خان نے نئی حکمت عملی بنالی

بدھ 31 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ اسٹارعامر خان جو کسی تعارف کے محتاج نہیں۔ انہوں نے باکس آفس کو بہت ہٹ فلمیں دی ہیں جن میں گجنی، تھری ایڈیٹس، پی کے، دنگل، لگان اور دل چاہتا ہے شامل ہیں لیکن گزشتہ 6 سال سے عامر خان ناظرین کو مایوس کررہے ہیں اور کوئی بھی ہٹ فلم دینے میں ناکام رہے ہیں لیکن اب ایک بار پھر وہ نئی شروعات کرنے کے لیے تیار ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈکے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی فلمی کیریئر میں اداکاری سے کچھ وقت کے بریک کے بعد بڑے پردے پر واپسی ہو رہی ہے جس کے لیے انہوں نے نئی حکمت عملی بنائی ہے جس کے مطابق وہ مبینہ طور پر سال میں کم از کم ایک فلم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جس کے لیے انہوں نے تیاری شروع کر دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان اپنی اگلی فلم ’ستارے زمین پر‘ میں جنیلیا ڈی سوزا کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے جبکہ دیگر کرداروں میں ہیپی پٹیل، ویر داس، عمران خان اور مونا سنگھ شامل ہیں۔ اس فلم کی شوٹنگ جاری ہے اور اسے رواں برس کرسمس میں ریلیز کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ نئی فلم 2007 کی بلاک بسٹر ’تارے زمین پر‘ کا سیکوئیل ہے۔

واضح رہے کہ عامر خان 2022 میں فلم لال سنگھ چڈھا میں آخری بار اداکاری کرتے نظر آئے تھے، یہ فلم باکس آفس پر کوئی زیادہ بزنس نہیں کرسکی تھی۔ اس فلم کے فلاپ ہونے کے بعد عامر خان نے فلموں سے بریک لینا ہی مناسب سمجھا۔ انہوں نے گزشتہ دو سالوں سے بطور مرکزی اداکار کوئی فلم ریلیز نہیں کی۔

اس کے علاوہ عامر خان کی فلم ٹھگز آف ہندوستان سال 2018 میں ریلیز ہوئی تھی جو کہ بہت زیادہ بجٹ پر بنائی گئی لیکن یہ فلم بھی ناظرین کو متاثر کرنے میں ناکام رہی۔ اس فلم میں عامر خان کے ساتھ امیتابھ بچن، کترینہ کیف، فاطمہ ثنا شیخ، محمد ذیشان ایوب، رونیت رائے اور لائیڈ اوون نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کے لیے خفیہ رابطہ، پاسداران انقلاب کو براہِ راست پیغام پہنچایا گیا، فوکس نیوز کا دعویٰ

معروف دوا صرف ایک بیماری تک محدود نہیں، تحقیق میں حیران کن طبی فائدہ سامنے آگیا

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں