پی ٹی آئی کا 15 روز میں اپوزیشن پارٹیوں کا گرینڈ الائنس بنانے کا اعلان

جمعرات 1 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 15 دنوں کے اندر اپوزیشن جماعتوں کا ایک گرینڈ الائنس بنانے کا اعلان کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: فوج سے مذاکرات کیلئے تیار ہیں، ہم نے ادارے پر الزامات نہیں تنقید کی تھی، عمران خان

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب اور اسد قیصر نے کہا کہ پی ٹی آئی تمام صوبوں سے تعلق رکھنے والی اپوزیشن پارٹیوں کے ساتھ ایک گرینڈ الائنس بنائے گی۔

دونوں رہنماؤں نے کہا کہ پی ٹی آئی عمران خان کی ناجائز گرفتاری اور اور تمام کارکنان کی گرفتاریوں کے خلاف آواز اٹھائے گی۔

اسد قیصر نے کہا کہ عمران خان سابق وزیراعظم ہیں اور انہوں نے پاکستان کو کرکٹ کا عالمی کپ بھی دلوایا پھر بھی انہیں قید میں رکھا گیا ہے۔

عمر ایوب نے کہا کہ پی ٹی آئی صوابی میں 5 اگست کو جلسہ منعقد کر رہی ہے جس کے میزبان علی امین گنڈاپور ہوں گے۔

مزید پڑھیے: عمران خان نے ’جنگل کا بادشاہ‘ آرمی چیف کو نہیں کہا، بیرسٹر گوہر

عمر ایوب نے کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو عمران خان کے مقدمات سے الگ ہوجانا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی رہائی ہونی تھی لیکن نیب نے نہیں ہونے دی۔

انہوں نے کہا کہ صدر آصف زرداری نے 88 کروڑ ایوان صدر کا خرچہ بڑھا دیا ہے اور شہباز شریف نے بھی وزیراعظم ہاؤس کا خرچ بڑھا دیا ہے۔

پاکستان کے 90 فیصد عوام پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں۔ فوج اور عوام کے درمیان ن لیگ فاصلے بڑھا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فضل الرحمان نے پوری تاریخِ اسلام کے شہدا کی تضحیک کی ہے، فیاض الحسن چوہان

’آپ کو شرم آنی چاہیے‘، خالی کمرے میں اے سی چلتا دیکھ کر وزیر صحت پنجاب کا اسپتال انتظامیہ پر سخت اظہارِ برہمی

خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن تیار، صوبائی حکومت سے مشاورت جاری

شہدا کی قربانیوں کو تنخواہ یا مراعات سے نہیں تولا جا سکتا، شہدا پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، حنیف عباسی

اسٹاک ایکسچینج شدید مندی کا شکار، انڈیکس تقریباً 5 ہزار پوائنٹس گر گیا

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم