امیتابھ بچن نے ایشوریا کو کبھی بہو نہیں سمجھا، جیا بچن نے دونوں کے تعلق سے متعلق کیا کہا؟

جمعہ 2 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ کی مقبول ترین جوڑی ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کے درمیان علیحدگی کی خبریں کافی عرصہ سے زیرگردش ہیں اور کہا جارہا ہے کہ یہ دونوں اپنی شادی شدہ زندگی میں خوش نہیں ہیں۔

ابھیشیک بچن اور ایشوریہ رائے کی شادی 20 اپریل 2007 کو ہوئی تھی اور ان کی ایک 14 سال کی بیٹی بھی ہے جس کا نام ارادھیا ہے ۔ اب اس جوڑی کے بارے میں گزشتہ کچھ عرصہ سے بہت سی منفی خبریں آرہی ہیں اور قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ ان کی 17 سالہ شادی خطرے میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے میں طلاق کی خبریں، اصل معاملہ کیا ہے؟

ان خبروں کی وجہ سے ان کے مداح کافی پریشان ہیں، تاہم انہی خبروں کے درمیان آج کل جیا بچن کا ایک بیان بھی سرخیوں میں ہے، جس میں وہ بتا رہی ہیں کہ ایشوریہ رائے کو اپنے آس پاس دیکھ کر امیتابھ بچن کو کیسا محسوس ہوتا ہے۔

دراصل جیا بچن کا یہ بیان 17 سال پرانا ہے۔ اس وقت ابھیشیک اور ایشوریہ کی نئی نئی شادی ہوئی تھی اور ایشوریہ بہو بن کر بچن خاندان میں شامل ہوئی تھیں۔

ان دنوں جیا بچن نے کرن جوہر کے ٹاک شو ’کافی ود کرن‘ میں بطور مہمان شرکت کی تھی۔ پروگرام کے دوران انہوں نے بہو اور بیٹے کے رشتے کے علاوہ بچن خاندان اور ان کی بہو کے درمیان تعلق پر بھی کھل کر بات کی تھی، خاص طور پر انہوں نے امیتابھ بچن اور ایشوریہ رائے کے تعلق کے بارے میں بھی کئی رازوں سے پردہ اٹھایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ’میرے نام کیساتھ شوہر کا نام کیوں لگایا؟‘ جیا بچن غصے میں آگئیں، ویڈیو وائرل

جیا بچن کا کہنا تھا کہ جب ان کی بیٹی شویتا بچن کی شادی ہوئی تو امیتابھ بچن کی زندگی میں ایک خلا پیدا ہوگیا تھا اور وہ خلا اس وقت پر ہوا جب ایشوریہ رائے ان کی بہو بن کر ان کے گھر آئیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ جب بھی ایشوریہ کو دیکھتے ہیں تو خوش ہوجاتے ہیں، انہوں نے کبھی ایشوریہ کو بہو کے طور پر دیکھا ہی نہیں، انہوں نے ایشوریہ کو ہمیشہ اپنی بیٹی کی طرح سمجھا ہے۔

جیا بچن نے پروگرام کے دوران اپنے شوہر کے بارے میں مزید بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ امیتابھ جب بھی اپنی بہو ایشوریہ کو گھر میں دیکھتے ہیں تو ان کی آنکھیں روشن ہوجاتی ہیں اور انہیں ایسا لگتا ہے جیسے وہ شویتا کو گھر آتے ہوئے دیکھ رہے ہوں۔

جیا بچن نے اس کے علاوہ ایک میگزین انٹرویو کے دوران بھی اپنی بہو ایشوریہ رائے کی تعریف کی تھی اور انہیں ایک ’شاندار ماں‘ قرار دیا تھا۔ شویتا بچن بھی ’کافی ود کرن‘ کے ایک پروگرام میں اپنی بھابھی کے بارے میں ایسے ہی خیالات اظہار کرچکی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل