’میرے نام کیساتھ شوہر کا نام کیوں لگایا؟‘ جیا بچن غصے میں آگئیں، ویڈیو وائرل

منگل 30 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کی سینیئر اداکارہ اور راجیہ سبھا کی رکن جیا بچن راجیہ سبھا میں اپنا نام جیا امیتابھ پکارے جانے پر غصے سے پھٹ پڑیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، جیا بچن کو راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین ہریونش نارائن نے دوران اجلاس خطاب کی دعوت دینے کے لیے ’جیا امیتابھ بچن‘ کے نام سے پکارا تو جیا غصے میں آگئیں اور شدید رد عمل کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: امیتابھ بچن کی 11 سالہ پوتی ارادھیا کا عدالت سے رجوع، معاملہ کیا ہے؟

اپنے نام کے ساتھ امیتابھ بچن کا نام پکارے جانے پر جیا بچن کو اس قدر غصہ آیا کہ انہوں نے ڈپٹی چیئرمین کو کھری کھری سنا دیں۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں جیا بچن کو غصے میں تقریر کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔

جیا بچن نے اپنے نام کے ساتھ امیتابھ بچن کا نام لینے پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’صرف جیا بچن بولتے تو کافی ہوجاتا۔‘ ڈپٹی چیئرمین نے جواب دیا کہ ان کے پاس یہی نام لکھا ہوا آیا اور انہوں نے جیا کو اسی نام سے پکارا۔

تاہم جیا نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’میری الگ سے بھی ایک پہچان ہے، یہ کچھ نیا طریقہ ہے کہ خواتین اپنے شوہروں کے نام سے پہچانی جائیں، ان کی اپنی کوئی شناخت کوئی کامیابی اور پہچان نہیں؟‘

یہ بھی پڑھیں: ہیلمٹ نہ پہننے پر امیتابھ بچن اور انوشکا شرما کے خلاف کارروائی کا امکان

جیا بچن کی ویڈیو سوش میڈٰیا پروائرل ہوئی تو بعض صارفین نے خواتین کے حق میں بولنے پر جیا بچن کی تعریف کی جبکہ کچھ صارفین نے جیا بچن کو منافق قرار دیا۔

ایک صارف نے کہا، ’مضبوط خاتون، تمہیں اپنے نام کے ساتھ کسی ٹائیٹل کی ضرورت نہیں۔‘

ایک صارف نے کہا، ’یہ کہہ رہی ہیں کہ انہیں اپنے نام کے ساتھ اپنے شوہر کا نام پکارا جانا پسند نہیں لیکن انہیں اپنے شوہر کے خاندانی نام سے پکارے جانا پسند ہے، منافق۔‘

ایک اور صارف نے کہا، ’اگر انہیں اس نام سے پکارا جانا اچھا نہیں لگتا تو ان کا یہ نام ایسے کیوں لکھا گیا ہے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور برطانیہ میں اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق، اصلاحات اور علاقائی استحکام پر تفصیلی تبادلۂ خیال

وزیرِ خزانہ اور برطانوی وزیر ہمیش فاکنر کے درمیان علاقائی صورتحال سمیت اقتصادی منظرنامے پر تبادلۂ خیال

نیا البم کب آئے گا؟ عاطف اسلم نے بڑا اعلان کردیا

موسمیاتی تبدیلی کا سنگین خطرہ: دنیا کے قریباً تمام بچے ماحولیاتی آفات کی زد میں، یونیسف

نواز شریف نے آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال پر ن لیگ کا اہم اجلاس طلب کر لیا

ویڈیو

امریکا اور ایران کے درمیان معاملات طے، بلوچستان کے کاروبار پر اس کے کیا اثرات ہوں گے؟

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے بڑھتے اندرونی اختلافات سے پشاور کے عوام پریشان

ایران امریکا فریم ورک معاہدہ کیا ہے اور آئندہ ہونے والے تکنیکی مذاکرات میں کیا طے ہو گا؟

کالم / تجزیہ

امن معاہدہ اور پاکستان

پنجاب کا حق، ایتھے رکھ

سرحدوں سے ماورا یاری: سید بابر علی اور ہرچرن سنگھ