کیا اسماعیل ہنیہ کے بیڈ کے نیچے بم رکھا گیا تھا؟ حماس رہنما خالد قدومی نے اہم انکشافات کردیے

ہفتہ 3 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے پاکستان اور ایران میں نمائندے ڈاکٹر خالد القدومی نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے حوالے سے اہم انکشافات کیے ہیں اور نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کو مسترد کردیا ہے۔

ایک انٹرویو میں ڈاکٹر خالد القدومی نے بتایا کہ جس عمارت میں اسماعیل ہنیہ کو شہید کیا گیا وہ بھی اسی میں موجود تھے، اور رات کو ایک بجکر 37 منٹ پر پوری عمارت لرز اٹھی۔

یہ بھی پڑھیں جس جگہ اسماعیل ہنیہ ٹھہرے تھے وہاں 2 ماہ پہلے بم نصب کردیا گیا تھا، نیویارک ٹائمز کی تہلکہ خیز رپورٹ

انہوں نے کہاکہ پہلے میں سمجھا زلزلہ آگیا یا بجلی کی گرج چمک ہے، لیکن کھڑکی سے باہر دیکھنے پر بارش کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے تھے۔

انہوں نے کہاکہ اس کے بعد میں فوراً اپنے کمرے سے باہر نکلا اور اسماعیل ہنیہ کے کمرے کی طرف گیا جو چوتھی منزل پر تھا۔

خالد قدومی نے کہاکہ اسماعیل ہنیہ شہید کی لاش دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا تھا کہ یہ میزائل حملہ ہے یا فضا سے گرائی جانے والی کسی بھی چیز سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

حماس کے نمائندے نے کہاکہ زمینی حقائق نیویارک ٹائمز اور اسرائیلی فوج کے ترجمان کی کہانیوں کے برعکس ہیں کہ اسماعیل ہنیہ کے بیڈ کے نیچے بم رکھا گیا تھا۔

دوسری جانب پاکستان کے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ حملے سے قبل ہماری اسماعیل ہنیہ سے گفتگو ہورہی تھی، اور انہوں نے بتایا کہ ان کی 15 وزرائے اعظم اور وزرائے خارجہ سے ملاقات ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں اسماعیل ہنیہ کی شہادت کی تفصیلات جاری: اسرائیل سے مناسب وقت پر بدلہ لیا جائیگا، پاسداران انقلاب کا اعلان

واضح رہے کہ اسماعیل ہنیہ کو 31 جولائی کو ایران کے شہر تہران میں شہید کیا گیا تھا۔ جس کے بعد انہیں گزشتہ روز قطر میں سپرد خاک کیا گیا۔ ان کی شہادت کے حوالے سے امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کا دعویٰ ہے کہ اسماعیل ہنیہ کو ایران میں ان کی قیام گاہ میں 2 ماہ قبل چھپائے گئے دھماکا خیز مواد سے شہید کیا گیا۔

ایران نے اسماعیل ہنیہ کے خون کا بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے، جبکہ اسرائیل کی جانب سے تاحال حماس رہنما کے قتل کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دل کے دورے کے خطرے میں کولیسٹرول کی سطح میں تبدیلی ٹرائی گلیسرائیڈز سے زیادہ اہم قرار

پاکستان کی موجودہ ٹیسٹ ٹیم گزشتہ 50 برس کی بدترین ٹیم قرار؟

موبائل فون کا جھگڑا خاندان کو لے ڈوبا، نوجوان کو بچاتے والدین بھی پہاڑی سے گر کر ہلاک، ویڈیو وائرل

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘