شیر افضل مروت نے پی ٹی آئی سے نکالے جانے کا نوٹیفکیشن مسترد کردیا

ہفتہ 3 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سینیئر سیاستدان و ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے تحریک انصاف سے نکالے جانے کا نوٹیفکیشن مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں جلد عمران خان سے ملاقات کرکے حقائق عوام کے سامنے لاؤں گا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں شیر افضل مروت نے کہاکہ تقریباً 2 درجن کور کمیٹی ممبران سمیت پارٹی کے سینیئر رہنماؤں سے بات چیت کے بعد میں یہ اعلان کرتا ہوں کہ کل کے پارٹی سے اخراج کے حکم نامے پر نہ تو بحث ہوئی اور نہ ہی کور کمیٹی کے نوٹس میں لایا گیا اور نہ ہی یہ پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر کے علم میں تھا، جنہوں نے اجلاس کی صدارت کی۔

انہوں نے کہاکہ متنازعہ حکم نامے کو اس قدر مشکوک اور عجلت میں کیوں جاری کیا گیا، دھوکہ دہی سے اسے کور کمیٹی کی کارروائی کا حصہ بنا کر ایک غیر مجاز شخص کی طرف سے دکھانا صرف وہی جانتے ہیں جو اس کے معمار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں شیر افضل مروت کی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفیکیشن واپس کروانے کا اعلان کس نے کیا؟

انہوں نے کہاکہ آج میں نے بیرسٹر گوہر سے تمام معاملات پر تبادلہ خیال کیا اور چیئرمین کو تحریری طور پر اپنی پارٹی اور پارلیمنٹ کی رکنیت کا فیصلہ کرنے کا مکمل اختیار دے دیا ہے اور مجھے ان پر مکمل اعتماد ہے۔

شیر افضل مروت نے کہاکہ میں اپنے حلقے کے لوگوں کا گرینڈ جرگہ بھی بلاؤں گا تاکہ ان کی رضامندی حاصل کی جاسکے کیونکہ میرے ووٹرز کی مرضی اور رضامندی میرے لیے سب سے اہم ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ مجھے فردوس شمیم نقوی کی جانب سے نوٹیفکیشن میں استعمال کی گئی زبان پر بھی افسوس ہے، جنہوں نے طنزیہ زبان استعمال کرنے کے علاوہ پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر کی منظوری کے بغیر پارلیمنٹ سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ممبر قومی اسمبلی نے کہاکہ میں اس بات کی بھی تصدیق کرتا ہوں کہ مجھے نہ تو کسی نے سننے کا موقع دیا اور نہ ہی کبھی کوئی پوچھ گچھ کی گئی۔ ماضی میں بھی غلط وجوہات کی بنا پر جعلی نوٹیفکیشن جاری کیے گئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایڈیشنل سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی کے دستخطوں سے جاری ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں ‏شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت معطل، ڈسپلن کی خلاف ورزی پر انکوائری کمیٹی تشکیل

اس سے قبل شیر افضل مروت کی پارٹی رکنیت معطل کی گئی تھی، جبکہ عمران خان بھی ان سے ملنے سے انکار کرچکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد کی خواتین کے لیے مفت اسکوٹی ٹریننگ پروگرام کا اعلان

انسٹاگرام پر 90 منٹ تک کی طویل ویڈیوز پوسٹ کرنے کا نیا فیچر متعارف

سی پیک نے معیشتوں کو جوڑا، چین پاکستان انفارمیشن کوریڈور ذہنوں کو جوڑے گا، عطا اللہ تارڑ

سیکیورٹی فورسز کے 67 بڑے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز: داعش کے 50 سے زائد دہشتگرد ہلاک، 100 سے زائد گرفتار

پاکستان کو بدنام کرنے کی نئی سازش پکڑی گئی، طالبان انٹیلی جنس  کا اعترافی بیانات پر مبنی منفی منصوبے پر کام جاری

ویڈیو

پاکستانی ہر حال میں کشمیریوں کے ساتھ ہیں، شاہراہ دستور پر ارکان پارلیمنٹ اور عوام کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

5 باہمت بہنوں نے روایتی ذائقوں کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا، کوئٹہ کے رامین ریسٹورنٹ کی منفرد کہانی

چار دیواری نہ سیکیورٹی، پنو عاقل کے 105 سال پرانے تھانے میں قانون کے محافظ کیسے کام کرتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں