اسلام آباد کی خواتین کے لیے مفت اسکوٹی ٹریننگ پروگرام کا اعلان

منگل 27 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے خواتین کو بااختیار بنانے اور انہیں روزمرہ سفر میں خودمختار بنانے کے لیے یکم سے 15 نومبر تک مفت اسکوٹی ٹریننگ پروگرام منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر کائنات اظہر خان کی ہدایت پر خواتین کے لیے خصوصی تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا گیا ہے، جس کے تحت انہیں اڑان ڈرائیونگ اسکول میں اسکوٹی چلانے کی مفت عملی تربیت فراہم کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے باعث الیکٹرک بائیکس اور اسکوٹیز کی طلب میں نمایاں اضافہ

سی ٹی او کائنات اظہر خان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس خواتین کو بااختیار اور خودمختار بنانے کے لیے مختلف اقدامات کر رہی ہے۔

’خواتین کو محفوظ، پراعتماد اور خودمختار سفری سہولیات فراہم کرنا ادارے کے مشن کا حصہ ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ خواتین کی خوداعتمادی میں اضافہ اور انہیں روزمرہ سفر کے لیے خودانحصار بنانا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

’اسکوٹی چلانے کی تربیت کے ذریعے خواتین کو نقل و حرکت کے محفوظ اور آسان مواقع فراہم کیے جائیں گے۔‘

مزید پڑھیں: ہر گھر کی ضرورت اسکوٹی بنتی کیسے ہے؟

ترجمان کے مطابق تربیتی پروگرام کے دوران خواتین کو تجربہ کار خواتین پولیس افسران کی زیرنگرانی عملی تربیت دی جائے گی، تاکہ وہ اعتماد کے ساتھ اسکوٹی چلانے کے قابل ہوسکیں۔

چیف ٹریفک آفیسر کائنات اظہر خان نے خواتین پر زور دیا ہے کہ وہ مفت اسکوٹی ٹریننگ پروگرام سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور اپنی سفری ضروریات کے لیے خودمختاری کی جانب قدم بڑھائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بوٹوکس سے بشریٰ انصاری کا چہرہ کیسے متاثر ہوا؟ اداکارہ کا چونکا دینے والا انکشاف

فضا میں گرین ہاؤس گیسوں کی مقدار تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

بابر اعظم کی بیٹنگ میں تکنیکی خامی کی نشاندہی، محمد یوسف نے اہم مسئلہ بتا دیا

انسٹاگرام پر 90 منٹ تک کی طویل ویڈیوز پوسٹ کرنے کا نیا فیچر متعارف

سی پیک نے معیشتوں کو جوڑا، چین پاکستان انفارمیشن کوریڈور ذہنوں کو جوڑے گا، عطا اللہ تارڑ

ویڈیو

پاکستانی ہر حال میں کشمیریوں کے ساتھ ہیں، شاہراہ دستور پر ارکان پارلیمنٹ اور عوام کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

5 باہمت بہنوں نے روایتی ذائقوں کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا، کوئٹہ کے رامین ریسٹورنٹ کی منفرد کہانی

چار دیواری نہ سیکیورٹی، پنو عاقل کے 105 سال پرانے تھانے میں قانون کے محافظ کیسے کام کرتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں