اسلام آباد ہائیکورٹ: عمران خان کو جیل میں سہولیات سے متعلق 2 ہفتوں کی رپورٹ طلب

منگل 6 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں سہولتوں سے متعلق 2 ہفتوں کی رپورٹ طلب کرلی۔

عمران خان کو اڈیالہ جیل میں عالمی معاہدوں اور جیل رولز کے مطابق سہولتوں کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے کی۔

یہ بھی پڑھیں ’ہر پاکستانی کا فون ٹریس ہونا چاہیے‘ عمران خان نے اڈیالہ جیل سے لائیو شو میں میسج کیسے بھیجا؟

چیف جسٹس نے دوران سماعت ریمارکس دیے کہ عمران خان کو جیل میں سہولیات سے متعلق پہلے اڈیالہ جیل حکام سے پوچھ لیتے ہیں، وہ زیادہ متعلقہ ہیں۔

انہوں نے کہاکہ جیل حکام بتائیں زمینی حقیقت کیاہے، کیا عمران خان کو سہولتیں دی جارہی ہیں؟

اس موقع پر درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بذریعہ واٹس ایپ بیٹوں سے بات نہیں کرائی جاتی۔ جبکہ فریج کی سہولت نہ ہونے کے باعث کھانا خراب ہوجاتا ہے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ جیل حکام کا جواب آنے دیں، میں اس طرح فریج تو نہیں لگوا دوں گا نا۔

یہ بھی پڑھیں اڈیالہ جیل سے غیرملکی ویب سائٹ کو دیا گیا عمران خان کا انٹرویو ’PAID‘ تھا؟

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جیل حکام کو رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 22 اگست تک ملتوی کردی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

باغبانپورہ میں اسکول کی چھت گر گئی، 10 سالہ بچہ جاں بحق، 4 مزدور زخمی

مساجد میں لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اذان پر پابندی، اسرائیلی پارلیمان سے متنازع بل  کی ابتدائی منظوری

سام سنگ کا نیا فون لانچ کے لیے تیار،کیا یہ اب تک کا سب سے جدید فون ثابت ہوگا؟

واٹس ایپ گروپ ایڈمن ہر پوسٹ کا ذمہ دار نہیں، لاہور ہائیکورٹ کا اہم ترین فیصلہ

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز