پنجاب پولیس کی ایپ ’میرا پیارا ‘ جلد فعال کی جائے، نگران وزیراعلٰی پنجاب

ہفتہ 1 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اپنے خاندان سے جدا شہریوں کو اپنے پیاروں سے ملانے کے لیے پنجاب پولیس کی پبلک ایپلیکیشن ’میرا پیارا‘ تیاری کے مراحل میں ہے جسے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے جلد فعال کرنے کی ہدایت کی ہے۔

پنجاب پولیس کی اس ایپ ’میرا پیارا‘ ایپ کے ذریعہ گمشدہ بچوں، بزرگوں، مریضوں کو ورثا سے ملانے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

اس ڈیجیٹل ایپ میں گمشدہ بچے اور افراد، ان کے لواحقین کا بائیو ڈیٹا، تصویر، فنگر پرنٹ، شناختی کارڈ اور ب فارم کی تفصیلات ہوں گی۔

گمشدہ بچوں، افراد اور ان کے لواحقین کے ڈی این اے ٹیسٹ بھی کرائے جائیں گے جبکہ نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر پنجاب بھر کے تھانوں میں گمشدگی کی رپورٹس کا ڈیٹا تیار کیا جائے گا۔

یتیم خانوں، دارالامان اوردیگر اداروں میں مقیم بچوں اور بالغ افراد کا ڈیٹا بھی ’میرا پیارا‘ ایپ پر لوڈ ہو گا۔

شہری اپنے موبائل فون، فرنٹ ڈیسک، تحفظ مرکز اورخدمت مرکز کے ذریعے گمشدگی کی رپورٹ ’میرا پیارا‘ پر اپ لوڈ کرسکیں گے۔

ایک اہم اجلاس کی صدارت کے دوران نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے گوجرانوالہ کے 6 سال سے گمشدہ بچے کو ورثا سے ملانے پر سی ٹی او لاہور کی کاوشوں کی تعریف کی۔

گوجرانوالہ کے گمشدہ اسپیشل بچے کی تلاش میں اس کا باپ فوت ہوگیا تھا جب کہ ماں دربدر پھرتی رہی۔ اسپیشل بچہ 6 سال سے گوجرانوالہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں اپنے پیاروں کی راہ تک رہا تھا۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا اہم آئینی فیصلہ: نیب مقدمات میں اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت ہی سنے گی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب