ایران کی بین الاقوامی ایئر لائنز کو اپنی فضائی حدود استعمال نہ کرنے کی ہدایت، نوٹم جاری

جمعرات 8 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران نے بین الاقوامی ایئرلائنز کو خبردار کردیا ہے کہ وہ ایرانی فضائی حدود استعمال نہ کریں۔

مصر کے میڈیا نے اپنے ملک کی وزارت ایوی ایشن کے ذرائع کے حوالے سے یہ دعویٰ کیا ہے اور کہا ہے کہ ایران نے اس کی وجہ فوجی مشقیں بتائی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایران آئندہ 48 گھنٹوں میں اسرائیل پر جوابی حملہ کرسکتا ہے، امریکی وزیر خارجہ

ایران کی جانب سے ہدایات جاری ہونے کے بعد مصر اور برطانیہ نے اپنی پروازوں کو ایران اور لبنان کی فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا ہے۔

مصر کی وزارت سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری نوٹم میں کہا گیا ہے کہ مصری ایئرلائنز تہران فلائٹ انفارمیشن ریجن میں پروازوں سے گریز کریں۔

نوٹم میں ہدایت کی گئی ہے کہ مصری ایئرلائنز کے طیارے تہران فلائٹ انفارمیشن ریجن میں پاکستانی وقت کے مطابق 8 اگست کی صبح 6 تا 9 بجے کے درمیان ایرانی فضائی حدود استعمال نہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں: اسماعیل ہنیہ کے قتل کا بدلہ لینے کے طریقے پر غور کررہے ہیں، ایرانی سپہ سالار

دوسری جانب، تہران کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے سربراہ سعید چلنداری نے ان اطلاعات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایئرلائنز کو صرف ایران کے مغربی حصے کی فضائی حدود استعمال نہ کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

واشنگٹن میں قائم ’کریٹیکل تھریٹس پروجیکٹ‘ کے مطابق، 31 جولائی سے اب تک ایران کی جانب سے میزائل، راکٹ فائر کیے جانے اور گنز کے استعمال سے متعلق 8 نوٹمز جاری کیے جاچکے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے گزشتہ ہفتے دعویٰ کیا تھا کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے ایرانی حکام کو اسرائیل پر براہ راست حملوں کا حکم دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کو وار رسک انشورنس فہرست سے نکالنے کا فیصلہ، اسحاق ڈار کا خیرمقدم

لائیودہشت گردوں کے لیے اب کوئی رعایت نہیں، یا ہتھیار ڈالیں یا آپریشن کا سامنا کریں، ڈی جی آئی ایس پی آر

فواد خان کے نئے روپ نے سب کو چونکا دیا، مداحوں نے کاسمیٹک پروسیجرز پر سوال اٹھا دیے

افغانستان: طالبان فوجی سربراہ کی رہائش گاہ نشانہ بن گئی

پنجاب اسمبلی بھرتیوں کا کیس: پرویز الٰہی کی اپیل 3 اگست کو سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر

ویڈیو

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

فون گرو فارم خانیوال: جدید زراعت اور لائیو اسٹاک کی ترقی کا ایک مثالی ماڈل

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘