فواد چوہدری، اسد عمر، مسرت جمشید اور جمشید اقبال چیمہ کی حاضری معافی کی درخواست منظور

ہفتہ 10 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے جناح ہاؤس ، تھانہ شادمان اور عسکری ٹاور حملہ جلاؤ گھراؤ اور توڑ پھوڑ کے مقدمات  میں فواد چوہدری ، اسد عمر، مسرت جمشید اور جمشید اقبال چیمہ کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔

ملزمان حافظ فرحت عباس اور امتیاز محمود کی ضمانت عدم پیروی خارج  کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: عدالت میں پیشی کے دوران اسد عمر کی طبیعت خراب، اسپتال منتقل

عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں 43 ملزمان کی ضمانتوں میں 7 ستمبر تک توسیع کا حکم جاری کیا۔ تھانہ شادمان جلاؤ گھراؤ کیس میں 11 ملزمان کی ضمانتوں میں 11 ستمبر  تک توسیع کردی گئی۔

زمان پارک سامنے جلاؤ گھراؤ کیس میں 12 ستمبر تک توسیع کا حکم بھی جاری کیا گیا۔

مزید پڑھیں: توہین الیکشن کمیشن کیس، فواد چوہدری کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

عدالت نے عسکری ٹاور جلاؤ گھراؤ کیس میں 17 ملزمان کی ضمانتوں میں 13 ستمبر تک توسیع کا حکم جاری کیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج خالد ارشد نے ضمانتوں پر سماعت کی۔

ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ ، تھانہ شادمان اور گلبرگ میں مقدمات درج ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم