اولمپک چیمپیئن ارشد ندیم پر کتاب لکھنے اور فلم بنانے کا اعلان

ہفتہ 10 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کئی کتابوں کے مصنف، کالم نویس اور گولڈ میڈلسٹ عمران ملک نے پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے اور جیولن تھرو میں اولمپک ریکارڈ توڑنے والے مایہ ناز قومی ہیرو ارشد ندیم پر کتاب لکھنے اور بین الاقوامی معیار کی فلم بنانے کا اعلان کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: ارشد ندیم کو پاکستان کے دوسرے بڑے سول ایوارڈ ہلال امتیاز سے نوازا جائے گا

اے پی پی کے عمران ملک نے کہا ہے کہ ارشد ندیم کی کامیابی کو اقوام عالم میں بہت سراہا جا رہا ہے اور ان کی اس عظیم کامیابی کی وجہ سے پاکستان کو بھی دنیا بھر میں بہت پذیرائی ملی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خاص طور پر ہمارے ہمسایہ ممالک میں پاکستان کے بہت چرچے ہو رہے ہیں اور ارشد ندیم کی زندگی اور کامیابیوں کے بارے میں مختلف چینلز پر پروگرام دکھائے جا رہے ہیں۔

عمران ملک نے کہا کہ ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والے ارشد ندیم جن کے پاس بین الاقوامی معیار کا سامان اورمناسب سہولیات بھی دستیاب نہیں تھیں نے اپنی انتھک محنت، لگن، جدو جہد اور جذبے کے ساتھ وہ کر دکھایا جس نے پوری دنیا کو حیران کر دیا۔

مزید پڑھیے: والدہ نیرج چوپڑا کے ارشد ندیم کو سراہنے پر نریندر مودی کا کیا ردعمل تھا؟

مصنف عمران ملک نے کہا کہ ارشد ندیم کی زندگی پر لکھی جانے والی کتاب اور بنائی جانے والی فلم موجودہ اورآنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ ہو گی۔

مزید پڑھیں: کراچی پریس کلب نے ارشد ندیم کو اپنا لائف ممبر بنانے کا اعلان کردیا

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے نوجوان ارشد ندیم کی انتھک محنت، جدو جہد اور کامیابی سے بہت کچھ سیکھ سکیں گے جنہوں نے مشکل سے مشکل حالات میں بھی اپنی محنت اور حوصلے کو کم نہیں ہونے دیا اور وہ کچھ کر دکھایا جسے تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا اور ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم