یوم آزادی پر 90 دن کی صدارتی معافی کا اطلاق کن قیدیوں پر ہوگا؟

پیر 12 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک کے 78ویں یوم آزادی کے موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے عمر قید کے بزرگ قیدیوں کی سزا میں 90 دن کی معافی کی منظوری دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا اسلامی نظریاتی کونسل نے صدر مملکت کے سزا معاف کرنے کے اختیار کی مخالفت کر دی؟

ایوان صدر کے اعلامیہ کے مطابق صدر مملکت نے ملک کے 78ویں یوم آزادی کے موقع پر آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت 65 سال اور اس سے زیادہ عمر کے مرد اور 60 سال سے زائد عمر کی ان خواتین قیدیوں کی سزا میں تخفیف کا اعلان کیا ہے، جو اپنی سزا کی مدت کا ایک تہائی حصہ جیل میں کاٹ چکے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق صدارتی معافی کا اطلاق قتل، جاسوسی، ریاست مخالف سرگرمیوں، عصمت دری، چوری، ڈکیتی، اغوا اور دہشت گردی میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہوگا۔

مزید پڑھیں: یوم پاکستان اور عیدالفطر کے موقع پر صدر مملکت نے قیدیوں کی سزاؤں میں کتنی کمی کا اعلان کیا؟

’مالیاتی جرائم میں ملوث، قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے، اور فارنرز ایکٹ 1946، اور نارکوٹکس کنٹرول (ترمیمی) ایکٹ 2022 کے تحت سزا یافتہ افراد بھی معافی کے لیے نااہل ہوں گے۔‘

واضح رہے کہ معافی کا اطلاق ان خواتین قیدیوں پر ہوگا جو اپنے بچوں اور 18 سال سے کم عمر افراد کے ساتھ سزا کاٹ رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یومِ آزادی کے موقع پر مزارِ قائد کی حفاظت کا اعزاز پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے کے سپرد

صدر آصف علی زرداری کی جانب سے 355 شخصیات کے لیے سول اعزازات کی سفارشات

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

پاکستان اور فرانس کا کثیرالجہتی امور پر تعاون اور عالمی فورمز پر رابطہ مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

ویڈیو

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ نے بیکنہم میں یوم آزادی منایا، کھلاڑیوں کے قوم کے نام خصوصی پیغامات

کالم / تجزیہ

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی