ارشد ندیم کو فیملی سمیت پروٹوکول کے ساتھ وزیراعظم ہاؤس لایا جائے، شہباز شریف

منگل 13 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ یوم آزادی روایتی جوش و جذبے سے منائیں گے، ارشد ندیم کی کامیابی سے یوم آزادی کی خوشیاں دوبالا ہوگئی ہیں۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اولمپکس میں طلائی تمغہ جیتنے والے ارشد ندیم اور ان کی فیملی کو وزیر اعظم ہاؤس پروٹوکول کے ساتھ لایا جائے گا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کابینہ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاور سیکٹر میں کئی مہینوں سے محنت کی گئی ہے، ہمیں صنعت، زراعت اور انڈسٹری کو بحال کرنا ہے، ان کو زندہ رکھنا ہے تو کاسٹ پروڈکشن میں کمی لائے بغیر درآمدات کو بڑھانا ممکن نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: ہر سال 1000 گریجوایٹس کو زرعی تربیت کے لیے چین بھیجیں گے، وزیر اعظم

وزیر اعظم کا مزید کہنا تھاکہ جب تک ہم دوسرے ممالک کی ان پٹ کاسٹ تک کمی نہیں لائیں گے، تب تک مقابلہ ممکن نہیں ہے۔ ایف بی آر ہمارا دوسرا ہدف ہے، اس کی اصلاحات پر کام کرنا ہے، اس میں موجود غلطیوں کو سدھارنا ہے، جس کے بغیر قوم ترقی نہیں کرسکتی ہے۔

وزیر اعظم کا کابینہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آپ کے پاس مکمل اختیارات موجود ہیں، آپ پیپر ورک سے اپنے آفسز کو ڈجیٹلائزیشن کی جانب لے جائیں، اس حوالے سے ہم نے کنسلٹنس کی خدمات حاصل کی ہیں، وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ وقت ایک نعمت ہے، اور ہمیں اس سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

انہوں نے ایف بی آر سے متعلق مزید کہا کہ حال ہی میں ایف بی آر کے افسران کو تبدیل کیا گیا ہے، آج پھر میں بلا خوف کہتا ہوں کہ میں ان میں سے شاید ایک کو جانتا ہوں گا، میری کسی سے ذاتی سلام دعا ایک آدھ کے علاوہ شاید کسی سے ہو، 4 راتیں میں خودبیٹھا اور انہوں نے جا کر سندھ ہائیکورٹ سے حکم امتناع لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایگریکلچر ڈیمانسٹریشن زونز کا قیام سی پیک کے اگلے مرحلے کا اہم منصوبہ ہے، وزیر اعظم

واضح رہے وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، وفاقی کابینہ کل 8 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، اور ارشد ندیم کو ملک کا نام روشن کرنے پر خراج تحسین بھی پیش کیا گیا۔

یہ بھی واضح رہے وزیراعظم نے ارشد ندیم اور ان کے خاندان کو آج رات پی ایم ہاؤس میں عشائیے کے لیے دعوت دے دی، ارشد ندیم اپنی فیملی کے ہمراہ آج رات کا کھانا وزیراعظم کے ساتھ کھائیں گے اور ارشد ندیم کے اعزاز میں پی ایم ہاؤس میں ایک پر وقار تقریب بھی ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم