حکومت کا یوم آزادی پاکستان پر قوم کو تحفہ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

منگل 13 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت پاکستان نے یوم آزادی پاکستان پر قوم کو تحفہ دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 8.47 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 6.7 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں بلوچستان میں ایرانی پیٹرول کی قیمتوں میں کمی، اب دام کیا ہے؟

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 269.43 روپے سے کم ہو کر 260.96 روپے ہوگئی ہے۔

ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 272.77 روپے سے کم ہو کر 266.07 روپے فی لیٹر ہوگئی۔

وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں اب پیٹرول کی قیمت کا تعین حکومت نہیں کرے گی، یہ کام اب کون کرے گا؟

واضح رہے کہ اس سے قبل یکم اگست کو پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 17 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 86 پیسے کی کمی کی گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا مطیع اللہ جان کے مقدمے میں اہم حکم، ٹرائل کورٹ کو فردِ جرم عائد کرنے سے روک دیا

ایران پر حملے جاری رکھنے کے اعلان کے بعد اسٹاک مارکیٹ مندی کی نذر

وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس، صوبے میں مفت علاج اور صحت کے 4 بڑے منصوبوں کا جائزہ

جمعہ کے روز آن لائن کلاسز کی اجازت، وزیر تعلیم پنجاب کا اعلان

’فرانسیسی صدر کی اہلیہ بہت برا سلوک کرتی ہیں، وہ اب بھی بیوی کے حملے سے صحتیاب نہیں ہوسکے‘، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

سعودی عرب سے ترسیلات اور حجاز مقدس سے متعلق شہریوں کے خیالات

حج اور عمرہ کی یادیں جو آنکھوں کو نم کر دیں

پیغام پاکستان بیانیہ، محراب و منبر کی اصلاح اور عدالتی انصاف شدت پسندی ختم کر سکتا ہے: علّامہ عارف الواحدی

کالم / تجزیہ

’میں نے کہا تھا ناں کہ پھنس جائیں گے؟‘

ہز ماسٹرز وائس

ایران یا سعودی عرب: پاکستان کو مشکل فیصلہ کرنا پڑ سکتا ہے؟