یوم آزادی کے موقع پر ارشد ندیم کا خصوصی پیغام ‘خراٹوں’ کی نذر

بدھ 14 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پیرس اولمپکس میں نیزہ پھینکنے کے مقابلے میں گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم نے یوم آزادی کے موقع پر قوم کے نام ایک خصوصی پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے پاکستانی قوم سے اپیل کی کہ وہ  یوم آزادی کے موقع پر ایک قوم بن کر اس بات کا تہیہ کرلیں کہ وہ ایک ہیں۔ ارشد ندیم نے فیس بک پر اپنی ویڈیو پیغام میں کہا’ جس طرح آٹھ اگست کو پیرس اولمپکس نیزہ پھینکنے میں گولڈ میڈل جیتنے کے موقع پر نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں میں خوشی کی لہر دیکھی گئی۔ میں چاہتا ہوں کہ آپ ایک بار پھر میرا ساتھ دیں۔

جس طرح میں  14 اگست کے لیے اپنے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی پروفائل پکچر بدل کر اس مہم کا آغاز کر رہا ہوں، آپ سب بھی میرا ساتھ دیں۔اپنی پروفائل پکچر اپ ڈیٹ کریں اور یک جان ہوکر پوری دنیا کو دکھائیں۔

 ارشد ندیم کے اس خصوصی پیغام کا ایک دلچسپ یہ بھی تھا کہ جب وہ پاکستانی قوم کو خصوصی پیغام دے رہے تھے، ویڈیومیں خراٹوں کی مسلسل آواز آ رہی تھی جس پر سوشل میڈیا پر بھی دلچسپ بحث شروع ہوگئی۔

سعدیہ مظہر نامی ایک سوشل میڈیا صارف نے  تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ’ ارشد کی آواز کے علاوہ آواز سننے والے لیجینڈز ہیں۔۔۔۔ ششش ۔۔۔۔۔    پاکستانی قوم گہری نیند سو رہی ہے۔ صحافی فیض اللہ خان نے انھیں قومی خراٹے قرار دیا۔ ایک دوسرے سوشل میڈیا صارف فدا محمد خان نے لکھا کہ پاکستان خراٹے لے رہا ہے۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم