پنجاب کی جیلوں میں تعلیم حاصل کرنیوالے قیدیوں کی سزا میں تخفیف کا فیصلہ

اتوار 2 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کی اہل خانہ سے بات چیت کا دورانیہ بڑھانے سمیت پنجاب کے محکمہ جیل خانہ جات نے جگر و گردہ  کے امراض میں مبتلا قیدیوں کے علاج کیلئے پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ سے معاہدہ بھی کرلیا ہے۔

نگران وزیر اعلٰی پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں بتایا گیا کہ قیدیوں کی اہل خانہ سے بات چیت کا دورانیہ 20 منٹ سے بڑھا کر 35 منٹ کر دیا گیا ہے۔ غیر ملکی قیدیوں کیلئے انٹرنیشنل کال کی سہولت کا طریقہ کار وضع کرنے کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

اسی طرح  دینی تعلیم، ٹیکنیکل ایجوکیشن اور ڈگری مکمل کرنے پر قیدیوں کی سزا میں 2 سے 3 ماہ تخفیف یا ریلیف دیا جائے گا۔ محسن نقوی کی ہدایت پر جگر و گردہ  کے امراض میں مبتلا قیدیوں کے علاج کیلئے محکمہ جیل خانہ جات کا پی کے ایل آئی سے معاہدہ بھی کیا گیا ہے۔

وزیر اعلٰی پنجاب نے ٹاور ٹائپ جدید ترین جیل کا ڈیزائن تیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نئی جیلیں جدید ترین سہولتوں اور سکیورٹی آلات سے مزین ہوں گی۔

اجلاس میں قیدیوں کیلئے 10 جیلوں میں مزید ٹیوٹا کورسز کرانے کا بھی اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔

نگران وزیر اعلٰی پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ قریبی عزیز کی وفات پر قیدی کی تدفین میں شرکت کی اجازت یقینی بنائی جائے اور قیدیوں کی خوراک اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔

محسن نقوی کے مطابق قیدیوں کو جدید ترین ٹیکنالوجی سے روشناس کرانے کیلئے جیلوں میں آئی ٹی سینٹرز کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے جیل حکام نے بتایا کہ پنجاب کی جیلوں سے 20 ہزار قیدی ٹیوٹا کے ٹیکنیکل کورسز مکمل کر چکے ہیں۔ اپیلیں زیر التواء ہونے کی وجہ سے 6320 قیدی جیلوں میں رہنے پر مجبور ہیں۔

اجلاس میں قیدیوں کی زیر التوا اپیلوں کے جلد فیصلوں کیلئے عدالتوں سے رجوع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ جیلوں میں قالین بافی کیلئے معیاری اون کی فراہمی کو بھی یقینی بنانے کی درخواست کی گئی۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

5 ہفتوں بعد مہنگائی میں کمی، ہفتہ وار شرح 0.69 فیصد کم

پاکستان روس کی سی فوڈ مارکیٹ پہنچ گیا، 30 کروڑ ڈالر کی ابتدائی برآمدات کا امکان روشن

انطالیہ ڈپلومیسی فورم: وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں، توجہ کا مرکز بن گئے

حج فلائٹ آپریشن کا آغاز کل سے ہوگا، 4 پروازوں کے ذریعے عازمین مدینہ منورہ پہنچیں گے

بنگلہ دیش: اساتذہ کی حاضری یقینی بنانے کے لیے تعلیمی اداروں میں سی سی ٹی وی نصب کرنے کی ہدایت

ویڈیو

ترکیہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں: وزیراعظم شہباز شریف اور حاقان فیدان کی ملاقات، امریکا ایران امن معاہدے کی کوششیں تیز

افغانستان میں کامیاب کارروائی کے بعد پاکستان میں 70 فیصد دہشتگرد کارروائیوں میں کمی ہوئی، پشاور کے صحافیوں کی رائے

واسا لاہور عالمی سطح پر نمایاں، ٹاپ 5 واٹر یوٹیلیٹیز میں شارٹ لسٹ

کالم / تجزیہ

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟

ہنساتے ببو برال کی اداس کہانی

جب پاکستان ہے تو کیا غم ہے؟