یومِ آزادی کے موقع پر بجلی کے بھاری بلوں کے حوالے سے ’بل بل پاکستان‘ گانا بنانے والے معروف یوٹیوبر عون علی کھوسہ کو گزشتہ روز مبینہ طور نامعلوم افراد کی جانب سے حراست میں لے لیا گیا تھا اب ان کے یوٹیوب چینل سے مذکورہ گانا بھی ڈیلیٹ کردیا گیا ہے۔
’بِل بِل پاکستان‘ نامی گانا یو ٹیوب سے ڈیلیٹ ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے شدید ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے، ایک صارف نے معروف یو ٹیوبر کا گانا سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اغواء کرنے کے بعد عون کھوسہ کے یو ٹیوب چینل سے یہ ویڈیو ڈیلیٹ کروا دی گئی ہے لیکن تمام لوگ اس ویڈیو کو زیادہ سے زیادہ شیئر کرکے عوام تک پہنچائیں۔
اغواء کرنے کے بعد عون کھوسہ کے یو ٹیوب چینل سے یہ ویڈیو ڈیلیٹ کروا دی گئی
اس ویڈیو کو زیادہ سے زیادہ وائرل کریں کم از کم 10 ہزار ریٹویٹ چاہیے pic.twitter.com/GkNTZcg7D4— jookeerrr🇵🇰 (@jokkeerrr2) August 15, 2024
پی ٹی آئی کی حامی صارف فلک جاوید خان لکھتی ہیں کہ عون کھوسہ کے یوٹیوب سے ویڈیو ڈیلیٹ کروا دی گئی ہے لیکن اس سے کیا ہو گا کیونکہ یہ ویڈیو تو عوام دیکھ چکے ہیں۔
اغوا کے بعد عون کھوسہ کے یو ٹیوب سے یہ ویڈیو ڈیلیٹ کروا دی گئی۔۔۔
اس سے کیا ہو گا اب تو سب نے دیکھ لی۔۔۔کیوں انصافینز۔۔۔🔥 pic.twitter.com/LSYN87MYh0
— Falak Javaid Khan (@falakjavaidkhan) August 15, 2024
ایک صارف نے طنزاً لکھا کہ کہنے کو تو ہم آزاد قوم ہیں لیکن اس ملک میں سچ بولنے پر پابندی ہے۔
سچ کہنے پر پابندی ہم آزاد قوم ہیں https://t.co/84WNcUwDOi
— 🇩🇮🇬🇮🇹🇦🇱,🕊️🕋 (@IsrarAli345555) August 15, 2024
یاد رہے کہ یوٹیوبر عون کھوسہ اپنی طنزیہ ویڈیوز اور موجودہ حکومت پر تنقید کے حوالے سے سوشل میڈیا پر شہرت رکھتے ہیں۔ یومِ آزادی کے موقع پر ان کا ریلیز کیا گیا گانا ’بل بل پاکستان‘ تیزی سے عوام میں مقبول ہو رہا تھا جس پر صارفین کا کہنا تھا کہ عون چوہدری نے مزاحیہ کانٹینٹ کے ذریعے عوامی جذبات کی بھرپور ترجمانی کی ہے، لیکن حراست میں لیے جانے کے بعد ان کا یہ گانا بھی یوٹیوب سے ڈیلیٹ کروا دیا گیا۔