کرپشن کی چارج شیٹ پر وزیراعلیٰ مستعفی ہوتے، شکیل خان کو قربانی کا بکرا بنایا گیا، گورنر خیبرپختونخوا

جمعہ 16 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گورنر فیصل خیبر پختونخوا کریم کنڈی نے صوبائی وزیر شکیل خان نے پی ٹی آئی حکومت کی کرپشن کو بے نقاب کیا، ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ کرپشن الزامات پر وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور استعفی دیتے مگر شکیل خان کو قربانی کا بکرا بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مستعفی وزیر شکیل خان کیخلاف بدعنوانی اور بد انتظامی کی شکایات تھیں، مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کے مطابق انہیں وزیراعلیٰ کی جانب سے سمری کل موصول ہوئی تھی، جس پر آج دستخط کردیے ہیں، سمری پر دستخط صرف آئینی ذمہ داری پوری کرنے کے لیے کیے ہیں۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ شکیل خان نے کرپشن کو بے نقاب کیا اس لیے ان کو کابینہ سے فارغ کر دیا گیا، تحریک انصاف میں جو بھی کرپشن کے خلاف آواز اٹھائے اس کا یہی انجام ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں اختلافات، وزیراعلیٰ پر شدید الزامات کے ساتھ صوبائی وزیر شکیل خان مستعفی

گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ ماضی میں پرویز خٹک کے دور میں کرپٹ افراد کی نشاندہی کرنے پر پی ٹی آئی حکومت نے اپنا ہی بنایا ہوا احتساب کمیشن کردیا تھا،کرپشن صوبائی حکومت کا مشن اور مقصد ہے اسکی راہ میں رکاوٹ بننے والوں کو راستہ سے ہٹایا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب شکیل نے چارج شیٹ کی حق یہ تھا کہ وزیراعلیٰ مستعفی ہوتے مگر شکیل خان کو قربانی کا بکرا بنایا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp