آئین کی حفاظت میں پیپلزپارٹی اور جے یو آئی کا کردار ہے، ہم خوف اور مجبوری کی سیاست نہیں کرتے، بلاول بھٹو

جمعرات 19 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم خوف اور مجبوری کی سیاست نہیں کرتے، ملک میں انسانی حقوق اور آزادی صحافت کے لیے پیپلزپارٹی نے کردار ادا کیا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی اور جے یو آئی کا آئینی سازی میں ایک کردار ہے، اور تین نسلوں سے ایسا ہوتا چلا آرہا ہے، آئین کی حفاظت اور جمہوری نظام میں دونوں پارٹیوں کا کردار ہے۔

یہ بھی پڑھیں عدالتی نظام درست کرنے کے لیے آئینی ترمیم  وقت کی ضرورت ہے، بلاول بھٹو

انہوں نے کہاکہ حکومت کی تجویز میں آرٹیکل 8 کی ترمیم کا پروپوزل تھا، وہ نئی ترمیم کے ذریعے ملٹری کورٹ مکمل قائم کرنا چاہ رہے تھے۔ میں نے سمجھا کہ ہم اپنی تجویز میں ایکٹو ڈیوٹی کی شرط ڈالیں تاکہ شہری کو تحفظ ملے۔

قبل ازیں اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ عدالتی نظام درست کرنے کے لیے آئینی ترمیم  وقت کی ضرورت ہے، آئینی عدالت کا مینڈیٹ آئینی معاملات کی تشریح ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے الفاظ آج تک یاد کرتا ہوں کہ اگر ججز نے سیاست کرنی ہے، مجھ سے بات کرنی ہے اور جلسے جلوس نکالنے ہیں تو ججز پارٹی بنائیں، باقاعدہ سیاست میں آئیں اور مجھ سے بات کریں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بینظیر بھٹو کہتی تھیں کہ اگر ہم عدالت کو سیاست کے اندر استعمال کریں گے تو اس کا نقصان جمہوریت، آئین اور سب سے بڑھ کا عوام کا نقصان ہوگا، اٹھارویں ترمیم بھی بینظیر بھٹو کا وعدہ تھا، بینظیر کہتی تھیں کہ وہ آمریت ختم کرکے جمہوریت واپس لائیں گے، پارلیمان کی بالادستی لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو نے ایک بیٹی کے طور پر ناانصافی دیکھی کہ ان کے والد کا عدالتی قتل ہوا اور عدالتوں سے انہیں انصاف نہیں ملا، بینظیر بھٹو نے کہا کہ جوڈیشنل ریفارمز ہونی چاہئیں، محترمہ بینظیر بھٹو نے یہ منصوبہ بنایا کہ اگر ہم نے عوام کو انصاف دینا ہے، عدالتی نظام درست کرنا ہے تو پھر آئینی عدالت قائم کرنا ہوگی، جس کی ذمہ داری آئینی معاملات کی تشریح کرنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ جب ہم دنیا کے دیگر ممالک کو دیکھتے ہیں جیسے امریکا میں پارلیمان آئینی عدالت کے ججز کا باقاعدہ انٹرویو کرتے ہیں، اس بات سے نہیں کہ وہ کون سے سیاسی جماعت سے تعلق رکھتے ہیں، اس لیے انٹرویو لیا جاتا ہے کہ قانون کے مطابق آپ کا فلسفہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں کوئی مثال نہیں ملتی کہ دنیا میں کہیں کبھی آئینی ترمیم بل خفیہ رکھے جاتے ہوں، حامد خان

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جب میاں نواز شریف کی حکومت تھی تو 58 ٹوبی جو پیپلز پارٹی نے صدر سے لے لیا تھا، پہلے وہ افتخار چوہدری کے پاس گیا، اس نے گیلانی کے خلاف استعمال کیا، پھر وہ کھوسہ کے پاس گیا، اس نے میاں صاحب کے خلاف استعمال کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

دیامیر بھاشا ڈیم کا 4500 میگاواٹ بجلی منصوبہ منسوخ نہیں ہوا، وزارتِ اقتصادی امور نے گمراہ کن دعوؤں کو مسترد کردیا

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں