کیا 200یونٹس والے صارفین نوازشریف کے اعلان کردہ ریلیف سے محروم رہیں گے؟

اتوار 18 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیراعظم نواز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہمراہ پریس کانفرنس میں اعلان کیا تھا کہ پنجاب میں 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو بلوں میں فی یونٹ 14 روپے رعایت دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ اور خیبر پختونخوا نے بجلی بلوں میں فوری ریلیف دینے پر کیا عذر تراشا؟

وزیراعظم شہباز شریف نے بھی پنجاب حکومت کے اس اقدام کو سراہا، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے بھی اس حوالے سے کہا کہ نواز شریف عوام کی فلاح کے لیے کام کرتے ہیں۔

تاہم پنجاب حکومت کی جانب فی یونٹ14روپے کا ریلیف ماہانہ 201 سے 500 یونٹ تک کے صارفین کو ہی ملے گا، جبکہ 201  یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والوں کو یہ ریلیف نہیں ملے گا، کیوں کہ ان کے لیے بجلی مہنگی ہی نہیں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: گوجرانوالہ: علاج کے پیسوں سے بجلی بل جمع کرانے پر مریضہ دلبرداشتہ، نالے میں کود گئی

پنجاب حکومت کے اعلان کردہ ٹیرف میں ریلیف کا اطلاق201 سے 500 یونٹس تک استعمال کرنے والے صارفین کے لیے اگست اور ستمبر کے بجلی بلوں میں ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

نواز شریف کا لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی کاموں اور تزئین و آرائش کا جائزہ

ایران جنگ میں نیا محاذ، ٹرمپ کا آبنائے ہرمز پر امریکی ملکیت کا دعویٰ، تہران کا سخت جواب

امریکی سینیٹر کوری بُوکر کا پاکستان کے کردار کا اعتراف، مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے اہم قرار

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘