گوجرانوالہ: علاج کے پیسوں سے بجلی بل جمع کرانے پر مریضہ دلبرداشتہ، نالے میں کود گئی

اتوار 28 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ میں آپریشن کے پیسوں سے بجلی کا بل میں جمع کرانے پر مریضہ دلبرداشتہ ہوگئی اور نالے میں چھلانگ لگا دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ گوجرانوالہ کے علاقے مکی روڈ پر پیش آیا، جس کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں کیا حکومت بجلی بلنگ کا ناقص نظام ختم کر رہی ہے؟

نالے میں کودنے والی خاتون کو بیٹی نے بچانے کی کوشش کی مگر کامیابی نہ ملی اور خاتون نے نالے میں چھلانگ لگا دی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ نالے میں ڈوبنے والی خاتون کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

دوسری جانب خاتون کے بیٹے نے بتایا کہ جولائی کا بجلی کا بل 10 ہزار روپے آیا تو والدہ کے ہرنیہ کے آپریشن کے لیے جمع رقم سے ادائیگی کرنا پڑی۔

یہ بھی پڑھیں چین نے قرضوں کی ری پروفائلنگ پرہماری بات مان لی، عوام کو جلد بجلی بلوں میں ریلیف دیں گے، اویس لغاری

انہوں نے مزید بتایا کہ والدہ علاج کے پیسے بجلی کے بل پر لگ جانے کی وجہ سے دلبرداشتہ تھیں اور اسی وجہ سے انہوں نے نالے میں چھلانگ لگا دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

نواز شریف کا لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی کاموں اور تزئین و آرائش کا جائزہ

ایران جنگ میں نیا محاذ، ٹرمپ کا آبنائے ہرمز پر امریکی ملکیت کا دعویٰ، تہران کا سخت جواب

امریکی سینیٹر کوری بُوکر کا پاکستان کے کردار کا اعتراف، مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے اہم قرار

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘