گوہر اعجاز نے ایک بار پھر بجلی کے زیادہ بلوں کی وجہ آئی پی پیز کو قرار دے دیا

اتوار 18 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق نگراں وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ جولائی میں بجلی کی پیداواری لاگت 9 روپے 3 پیسے رہی، اس کے باوجود 40 سے 70 روپے فی یونٹ کے حساب سے بجلی کے بل کیوں جاری کیے جارہے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ آئی پی پیز کو ہونے والی کیپسٹی پیمنٹس ہی بنیادی مسئلہ ہے جس کا بوجھ بجلی صارفین کو اٹھانا پڑ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں عوام کو آئی پی پیز کے حوالے سے ہر ممکن ریلیف دیا جائیگا، اویس لغاری

گوہر اعجاز نے کہاکہ جولائی میں بجلی کی اوسط پیداوار 20 ہزار میگاواٹ رہی، اور اس دوران 35 فیصد بجلی ہائیڈل ذرائع سے پیدا کی گئی۔

سابق نگراں وزیر نے کہاکہ کیپسٹی چارجز وہ ادائیگیاں ہیں جو بجلی پیدا کیے بغیر کی جارہی ہے۔

انہوں نے پنجاب حکومت کی جانب سے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 14 روپے کی کمی کو سراہتے ہوئے کہاکہ وفاقی حکومت کو چاہیے کہ بجلی  کے تمام صارفین کے ساتھ انصاف کرے۔

واضح رہے کہ ملک میں بجلی کے زیادہ بلوں کی وجہ سے تمام مکاتب فکر کے لوگ پریشان ہیں، جبکہ مہنگی بجلی کے باعث صنعتیں بند ہورہی ہیں۔

حال ہی میں جماعت اسلامی نے بجلی کے زیادہ بلوں کے معاملے پر راولپنڈی میں دھرنا بھی دیا تھا، جو حکومت کے ساتھ ایک معاہدے کے بعد ختم کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں فیڈریشن آف چیمبرز اینڈ کامرس نے آئی پی پیز کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

دو روز قبل سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے اپنی صاحبزادی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے پنجاب کی حد تک 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو 14 روپے فی یونٹ ریلیف دینے کا اعلان کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہم نے اوور ورکنگ کو معمول بنا لیا، 8 گھنٹے کا کام کافی: دیپیکا پڈوکون

27ویں آئینی ترمیم کیخلاف احتجاجاً لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شمس محمود مرزا بھی مستعفی

عالمی جریدوں نے تسلیم کیا کہ عمران خان اہم فیصلے توہمات کی بنیاد پر کرتے تھے، عطا تارڑ

جازان میں بین الاقوامی کانفرنس LabTech 2025، سائنس اور لیبارٹری ٹیکنالوجی کی دنیا کا مرکز بنے گی

دہشتگرد عناصر مقامی شہری نہیں، سرحد پار سے آتے ہیں، محسن نقوی کا قبائلی عمائدین خطاب

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نکاح کے بعد نادرا کو معلومات کی فراہمی شہریوں کی ذمہ داری ہے یا سرکار کی؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے