بالی ووڈ اداکاروں نے کلکتہ کے ایک اسپتال میں ایک ٹرینی ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کیس پر اپنے گہرے غم و غصے اور مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
یہ واقعہ 9 اگست کو پیش آیا تھا جب پوسٹ گریجویٹ ٹرینی ڈاکٹر آر جی کار میڈیکل کالج و اسپتال کے ایک سیمینار ہال میں مردہ پائی گئیں۔
اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اداکار مادھون نے ایک نوٹ میں کہا کہ ’میں یہ جاننے کی کوشش کر رہا ہوں کہ مجھے کیا کہنا ہے اور کیسے کہنا ہ‘۔
اداکارہ عالیہ بھٹ اور کرینہ کپور خان نے بھی اس واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: کلکتہ ریپ کیس، ٹرینی ڈاکٹر کے ساتھ کیا ہوا، پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پر آگئی
کرینہ کپور نے خواتین کے خلاف تشدد کے جاری مسئلے کو اجاگر کرتے ہوئے انسٹاگرام پر لکھا کہ ’12 سال بعد وہی کہانی، وہی احتجاج لیکن ہم اب بھی تبدیلی کے منتظر ہیں‘۔
یاد رہے کہ عالیہ بھٹ دہلی میں سنہ 2012 میں ایک بس میں ہونے والے ایک خاتون کے ریپ کے واقعے (نربھیا سانحہ) کے بعد خواتین کی حفاظت کے لیے مسلسل خطرے اور تبدیلی کی سست رفتاری پر آواز اٹھائی تھی۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب بھی کچھ نہیں بدلا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک اور وحشیانہ عصمت دری، احساس کا ایک اور دن کہ خواتین کہیں بھی محفوظ نہیں ہی اور ایک اور ہولناک ظلم ہمیں یاد دلانے کے لیے کہ نربھیا سانحہ کو ایک دہائی سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن ابھی تک کچھ زیادہ نہیں بدلا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: بھارت: وحشیانہ جنسی زیادتی کے بعد قتل ہونے والی ٹرینی ڈاکٹر کے والد نے کیا مطالبہ کیا؟
بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے بھی اس گھناؤنے جرم کے بارے میں بات کرتے ہوئے اپنے انسٹاگرام اسٹوریز پر لکھا کہ اس بار آپ کا کیا عذر ہے یا اس میں اس کا قصور ہے، کیونکہ مرد مرد ہی ہوتے ہیں، ٹھیک ہےنا‘
دریں اثنا بالی ووڈ کی کئی دیگر مشہور شخصیات بشمول ٹوئنکل کھنہ، کنگنا رناوت، سونی رازدان، ایوشمان کھرانہ، کریتی سینن اور پریتی زنٹا نے بھی بربریت کا نشانہ بننے والی خاتون کے لیے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔