علی امین گنڈاپور کے خلاف گروپ بندی، عاطف خان نے خاموشی توڑ دی

پیر 19 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی عاطف خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف گروپ بندی کی تردید کردی۔

اپنے ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہاکہ علی امین گنڈاپور کو بانی پی ٹی آئی عمران خان نے وزیر اعلیٰ بنایا، جب تک وہ چاہیں گے یہی وزیراعلیٰ رہیں گے۔

انہوں نے کہاکہ ہم کوئی گروپ بندی نہیں کررہے، اس خبر کی تردید کرتا ہوں، ہم نے علی امین گنڈاپور کے خلاف کوئی قرار داد نہیں لانی۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کے وزیر شکیل خان کو عہدے سے ہٹانے پر عاطف خان اور جنید اکبر نے اختلاف کیا تھا، جس کے بعد خیبرپختونخوا حکومت نے عمران خان کو شکایت کی تھی۔

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے اپنی گفتگو میں کہا تھا کہ عمران خان نے عاطف خان اور جنید اکبر کی جانب سے گروپ بندی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ ہفتے انہیں اڈیالہ جیل طلب کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’تاریخ میں لکھا جائے گا کہ پاکستان نے تیسری عالمی جنگ کو روکا‘، ایران-امریکا معاہدے کے بعد پاکستان کی عزت میں مزید اضافہ

افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی فوجی سازوسامان واپس لے سکتے ہیں، ٹرمپ

برطانیہ میں روسی ’شیڈو فلیٹ‘ ٹینکر کے بھارتی کپتان پر پابندیوں کی خلاف ورزی کا الزام، مقدمہ درج

مچھر کچھ لوگوں کو زیادہ کیوں کاٹتے ہیں؟ نئی تحقیق میں اہم اور حیران کن انکشاف سامنے آگیا

وزیراعظم شہباز شریف کیجانب سے امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط، پاکستان ثالث اور ضامن قرار

ویڈیو

وزیراعظم شہباز شریف کیجانب سے امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط، پاکستان ثالث اور ضامن قرار

پاک سفارتکاری کی کامیابی، ایران امریکا امن معاہدے پر پشاور کے شہریوں کا خیرمقدم

اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کی خصوصی ’رن فار فن ریس‘، خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت

کالم / تجزیہ

’آپ پاکستان سے آئے ہیں؟‘

ویڈنگ ڈیٹیکٹیو یا خانگی جاسوسوں کے اچھوتے کام کا احوال

عین عشق کا المیہ