مفت تعلیم اور فری بائیکس سمیت پنجاب حکومت کیا ارادے رکھتی ہے؟ مریم نواز نے سب بتادیا

منگل 20 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ بچوں کو گارڈ آف آنر ملتے دیکھا تو آنکھیں نم ہوگئیں، مجھے رلانا کوئی آسان کام نہیں ہے۔ اس سے پہلے کتنی بار جیل گئی ہوں، مقدمات کا سامنا کیا ہے لیکن کبھی میری آنکھ میں آنسو نہیں آئے۔

پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ آج طلبا اور والدین کے لیے بڑا دن ہے، پوزیشن ہولڈرز نے والدین اور اساتذہ کا نام روشن کیا، تمام پوزیشن ہولڈرز کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔

مزید پڑھیں: مریم نواز کا ویژن، پنجاب جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں تمام صوبوں پر بازی لے گیا

انہوں نے کہا کہ پوزیشن ہولڈر طلبا ہمارے سر کا تاج ہیں، بچوں کی کامیابی پر ماں کی طرح خوش ہوں۔ وزیر تعلیم سے کہا کہ پوزیشن ہولڈرز کو گارڈ آف آنر دیا جائے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ملک کا مستقبل نوجوانوں سے وابستہ ہے، شہباز شریف جب وزیراعلیٰ تھے تو انہوں نے 2011میں لیپ ٹاپس اسکیم شروع کی، آپ کو حکومت کی جانب سے تمام آسانیاں ملنی چاہییں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کل میری جگہ پر آپ پوزیشن ہولڈرز میں سے کوئی بچہ یا بچی کھڑی ہوگی، یہاں جو وزیرتعلیم لگائے جاتے ہیں ان کا تعلیم سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہوتا، وزیرتعلیم رانا سکندر حیات بہت پڑھے لکھے ہیں اور ان کی ٹیم نے بہترین کام کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے آئندہ پوزیشن ہولڈرز کی تعداد زیادہ ہوگی، میرے پاس پنجاب میں 49 ہزار اسکول ہیں، ابھی تک کوئی بہتری نہیں، یہ ایسی چیز نہیں کہ راتوں رات کوئی بہتری آئے گی، ہم تعلیم میں بہت ساری اصلاحات لارہے ہیں، آئندہ 5سال میں پنجاب میں شعبہ تعلیم کی شکل بدل جائے گی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ  دانش اسکولز وزیراعظم شہبازشریف صاحب کا لگایا گیا پودا ہے، آفس میں بیٹھ کر والد نوازشریف اور چچا شہبازشریف کے کاموں کے بارے سوچتی ہوں تو میرے اوپر احساس ذمہ داری اور زیادہ بڑھ جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز نے پنجاب کے ریونیو ہدف میں 50 ارب روپے کا اضافہ تجویز کردیا

ان کا کہنا تھا کہ 25 ارب روپے سے اسکالرشپ اسکیم شروع کررہی ہوں، کوشش ہوگی اسکالر شپ پروگرام میں طلبا کی تعداد بڑھائیں، بہترین پوزیشن ہولڈرز جہاں پڑھنا چاہیں پڑھیں فیس دینا میری ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ طلبا کے پاس اپنی ذاتی سواری ہونی چاہیے، الیکٹرک بائیکس بھی طلبا کو ملنا شروع ہوگئی ہیں، تقریباً 30 ہزار الیکٹرک بائیکس طلبہ کو دے رہے ہیں، تعداد مزید بڑھائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انسٹاگرام پر 90 منٹ تک کی طویل ویڈیوز پوسٹ کرنے کا نیا فیچر متعارف

سی پیک نے معیشتوں کو جوڑا، چین پاکستان انفارمیشن کوریڈور ذہنوں کو جوڑے گا، عطا اللہ تارڑ

سیکیورٹی فورسز کے 67 بڑے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز: داعش کے 50 سے زائد دہشتگرد ہلاک، 100 سے زائد گرفتار

پاکستان کو بدنام کرنے کی نئی سازش پکڑی گئی، طالبان انٹیلی جنس  کا اعترافی بیانات پر مبنی منفی منصوبے پر کام جاری

شاندانہ گلزار کے بیان پر علی امین گنڈاپور کا سخت ردعمل، مبینہ لیکڈ آڈیو سامنے آگئی

ویڈیو

پاکستانی ہر حال میں کشمیریوں کے ساتھ ہیں، شاہراہ دستور پر ارکان پارلیمنٹ اور عوام کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

5 باہمت بہنوں نے روایتی ذائقوں کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا، کوئٹہ کے رامین ریسٹورنٹ کی منفرد کہانی

چار دیواری نہ سیکیورٹی، پنو عاقل کے 105 سال پرانے تھانے میں قانون کے محافظ کیسے کام کرتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں