مریم نواز نے پنجاب کے ریونیو ہدف میں 50 ارب روپے کا اضافہ تجویز کردیا

ہفتہ 10 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب ریونیو اتھارٹی کو عام آدمی کو متاثر کیے بغیر مالی وسائل بڑھانے اور ریونیو ہدف میں 50 ارب روپے کا اضافہ تجویز کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر معدنیات پنجاب شیر علی گورچانی کی ٹھیکیدار سے ڈیل کی ویڈیو وائرل، وزیراعلیٰ مریم نواز نے انکوائری کمیٹی بنادی

ہفتے کو ایک خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے مریم نواز نے مزید 12 اضلاع میں پنجاب ریونیو اتھارٹی کا دائرہ کار وسیع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ اتھارٹی کو ریئل ٹائم انٹیگریشن آف ڈیٹا بیس کے لیے ایف بی آر سے منسلک کیاجائے گا۔

مری، اٹک، جہلم،قصور، شیخوپورہ، جہلم، منڈی بہاؤالدین، بہاولپور،اوکاڑہ، خانیوال، مظفرگڑھ، ڈی جی خان اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ریونیو اتھارٹی کے دفاترن قائم کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیے: مریم نواز میڈیا سے کیوں دور ہیں؟

اس موقعے پر یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ بہاولپور، اوکاڑہ، خانیوال، مظفرگڑھ، ڈی جی خان، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی پی آر اے کو فنکشنل کیا جائے گا-

اجلاس اتھارٹی سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا اور اس موقعے پر نئے چیئرمین نعمان یوسف نے بریفنگ بھی دی۔ چیف سیکریٹری زاہد زمان اختر، سیکریٹری فناس مجاہد شیر دل اوردیگر افسران بھی اجلاس میں موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سزائے موت کالعدم،سپریم کورٹ نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن کیس میں ملزمان بری کر دیے

قومی اقتصادی کونسل: وفاق اور صوبوں کے لیے 4,715 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کی منظوری

ہنی مون پر خاندان کو ساتھ لے جانا مہنگا پڑ گیا، بیوی نے طلاق مانگ لی

اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، انڈیکس 170 ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے آگیا

جھنگ: 18 سالہ طالبہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ، تشدد اور زیادتی کے شواہد نہ مل سکے

ویڈیو

بجٹ 27-2026، کم از کم تنخواہ کتنی ہونی چاہیے؟ اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

ایران امریکا ثالثی کے بعد بیرونی قوتیں پاکستان میں عدم استحکام کی کوششیں کررہی ہیں: سفارتکار ضمیر اکرم

پاکستان کا اگلا وزیراعظم بلاول بھٹو ہوگا اور اپنی ماں اور نانا کی طرح ملک کی خدمت کرے گا، سینیٹر پیپلزپارٹی شہادت اعوان

کالم / تجزیہ

’سعودی عرب پاکستان کی ریڈ لائن ہے‘

چاچا کرکٹ صرف تماشائی نہیں تھا

میں انس عبیداللہ عابد کے جنازے میں کیوں نہیں گیا؟