اسسٹنٹ جیل سپرنٹنڈنٹ سکھر کا جواں سال بیٹا اغوا، بھاری تاوان طلب

منگل 20 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ میں اغوا برائے تاوان سمیت دیگر جرائم دن بدن بڑھتے چلے جارہے ہیں، ایک طرف کچے کے ڈاکوؤں نے حکومت کی ناک میں دم کر رکھا ہے، تو دوسری جانب جرائم پیشہ عناصر سے کراچی سمیت کوئی بھی شہر محفوظ نہیں۔

ایسی ہی ایک خبر آج سامنے آئی ہے کہ اسسٹنٹ جیل سپرنٹنڈنٹ سکھر اسحاق رند کے 20 سالہ بیٹے کو اغوا کرلیا گیا ہے، ڈاکوؤں نے مغوی کی ٹانگ میں گولی مار کر زخمی نوجوان کی ویڈیو وائرل کردی، اور 2 کروڑ روپے تاوان طلب کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں کراچی: اغوا برائے تاوان و قتل کے 4 ملزمان کو پھانسی کی سزا

‎میرے بیٹے پر تشدد کی ویڈیوز وائرل کی جارہی ہے، اسحاق رند

اسسٹنٹ جیل سپرنٹنڈنٹ سکھر اسحاق رند کے مطابق ڈاکوؤں نے ان کے بیٹے کو تاوان کے لیے زخمی کردیا ہے اور اغوا کے فوری بعد مغوی جمیل رند پر تشدد کی فوٹیج وائرل کی تھی۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ڈاکو خوفزدہ کرنے اور تاوان کی طلبی کے لیے مسلسل تشدد زدہ ویڈیوز وائرل کررہے ہیں۔

‎اسحاق رند نے کہاکہ میرے بیٹے کو 10 اگست کی رات شاہ لطیف یونیورسٹی کے قریب سے اغوا کیا گیا ہے، ڈاکوؤں نے بیٹے جمیل کی بازیابی کے لیے 2 کروڑ روپے تاوان طلب کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں اغوا برائے تاوان کیس: عمرقید پانے والا کم عمر شہری 15 سال بعد بری

لڑکے کی جلد بازیابی کی امید ہے، ایس ایس پی سمیع اللہ

ایس ایس پی سمیع اللہ سومرو کے مطابق پولیس نے واقعے کی ابتدائی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کررکھی ہے، لڑکے کی بازیابی کے لیے کوششیں جاری ہیں اور جلد بازیابی کی امید ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

نیپال میں تباہی کا انتباہ 5 ماہ قبل کیا گیا، ہمالیائی گلیشیئرز تیزی سے پگھلنے کا انکشاف

وزن نارمل ہونے کے باوجود دل کو خطرہ، کمر کا گھیر اہم علامت قرار

’ہمیں مدد کی ضرورت نہیں‘ سے ’غیرملکی مدد قبول‘، نیپال کا سیلاب پر مؤقف بدل گیا

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں