اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا جلسہ: کرین تیار، علی امین گنڈا پور خود قافلوں کو لیڈ کریں گے

بدھ 21 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تحریک انصاف کے اسلام آباد جلسے کے لیے خیبر پختونخوا میں تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، اور وفاقی حکومت کی جانب جلسہ روکنے کی ممکنہ کوششوں اور رکاوٹوں کو ختم کرنے لیے بھی انتظامات کیے جاچکے ہیں۔

رکاوٹوں کو ہٹانے کے لیے کرین تیار

تحریک انصاف کی صوبائی اور ضلعی قیادت جلسے کی تیاریوں میں مصروف ہے، ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ نے تمام اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ اپنے اپنے حلقوں سے بڑی تعداد میں کارکنان کو نکالیں اور خود بھی قافلوں میں شامل ہوکر ورکرز کے ساتھ نکلیں۔ صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی نے میڈیا کو بتایا کہ تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور صوبے سے کارکنان ہر صورت جلسہ گاہ پہنچیں گے۔

مزید پڑھیں: این او سی مل گیا، 22 اگست کو ہر حال میں جلسہ کریں گے، بیرسٹر گوہر

انہوں نے بتایا کہ جلسے کی اجازت ملی ہے لیکن اس کے باوجود بھی رکاوٹیں کھڑی کرکے قافلوں کو روکنے کی کوشش کی گئی تو اس کے لیے پلان تشکیل دے دیا گیا ہے، اور ہر قسم کی رکاوٹوں کو ہٹانے کے لیے کرین ساتھ لے کر جا رہے ہیں، اور کارکنان بھی پرعزم ہیں۔

خیبرپختونخوا سے اسلام آباد تک میری گاڑی سب سے آگے ہوگی، علی امین گنڈاپور

جلسے کی تیاریوں کے حوالے سے وزیر اعلیٰ کی سربراہی میں اجلاس ہوا، جس میں تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے واضح کیا کہ 22اگست کو ترنول کے متعین شدہ مقام پر ہر صورت پاکستان تحریک انصاف جلسہ منعقد کرے گی، جو قانونی تقاضوں کے مطابق ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ایک سیاسی پارٹی ہے، ہماری ایک سیاسی تحریک ہے۔ خبردار کہ جلسہ کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کرنے کی کی کوششیں کی تو سخت مزاحمت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کا صوابی میں جلسہ، عمران خان نے اپنے خطاب میں کیا کہا؟

’جلسے کی اجازت دینے کا حکم عدالت نے دیا ہے۔ یہ اگر عدالت کے خلاف گئے تو پھر ہم بھی پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں۔ جلسہ کے لیے قافلوں کو خود لیڈ کروں گا اور میری گاڑی سب سے آگے ہوگی‘۔

انہوں نے کہا کہ مرکز میں بیٹھے نااہل ٹولے کی مفاد پرست پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں معاشی تباہی آچکی ہے، حالات خراب سے خراب تر ہوتے جارہے ہیں۔ ہمیں بحیثیت قوم سوچنا ہے اور ملک کے مستقبل کو بچانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ایس ایل 11 میں سب سے مہنگا سائن ہونے والا کم عمر ترین کھلاڑی کون ہے؟

آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کا کولمبو میں آج سے باقاعدہ آغاز، پاکستان اور نیدرلینڈ مدمقابل ہونگے

دہشتگردی کے بڑھتے واقعات پر شاہد آفریدی کا شدید ردعمل

عازمینِ حج کے لیے اہم اطلاع، سعودی ویزہ بائیو میٹرک کے آخری 2 دن باقی

پی ایس ایل کی نئی فرنچائز حیدرآباد نے اپنے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا

ویڈیو

اسلام آباد امام بار گاہ میں خود کش دھماکا بھارت کی سرپرستی میں کیا گیا، وزیر مملکت برائے داخلہ کی میڈیا سے گفتگو

امریکا ایران کشیدگی: سعودی عرب، ترکی اور پاکستان نے واشنگٹن کو کیا پیغام دیا؟

لاہور میں بسنت کے تہوار پر تاریخی جشن

کالم / تجزیہ

پاکستان کا پیچا!

’کشمیر کی جلتی وادی میں بہتے ہوئے خون کا شور سنو‘

مغربی تہذیب کا انہدام!