ایران ٹریفک حادثہ: 28 پاکستانی زائرین کی میتیں سی 130 طیارے کے ذریعے آج سکھر لائی جائیں گی

جمعہ 23 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق پاکستانی زائرین کی 28 میتیں سی 130 طیارے کے ذریعے آج سکھر لائی جائیں گی۔ انتظامیہ کے مطابق 15 زخمی بھی خصوصی طیارے سے سکھر پہنچیں گے۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں بیشتر کا تعلق لاڑکانہ، خیرپور اور کندھکوٹ سے ہے۔

مزید پڑھیں:ایران میں پاکستانی زائرین کی بس کو حادثہ کیوں پیش آیا؟ ہوشربا انکشاف

کمشنر سکھر فیاض عباسی کے مطابق آج ایران سے سی 130 طیارے کے ذریعے زائرین کی 28 میتیں اور 15 زخمی سکھر ایئرپورٹ پہنچیں گے جہاں سے میتیوں اور زخمیوں کو ان کے آبائی علاقوں کی جانب روانہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ لاڑکانہ سے زائرین کو ایران لے جانے والی بس 2 روز قبل حادثے کا شکار ہوگئی تھی جس میں 35 افراد جاں بحق اور 15 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تمغہ امتیاز یافتہ شوٹر محسن نواز کا اپنا اعزاز فیلڈ مارشل عاصم منیر کے نام کرنے کا اعلان

پیٹرول سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار، حکومت نے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

آزاد کشمیر میں 9 جون کے احتجاج سے قبل ہی جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کالعدم تنظیم قرار، نوٹیفکیشن جاری

رومانیہ کی بندرگاہ پر بحری ڈرون دھماکا، یوکرین کا روس پر سگنل جام کرنے کا الزام، کشیدگی میں اضافہ

مکہ میں ام القریٰ یونیورسٹی کا انقلابی ڈیجیٹل کلچرل منصوبہ، حجاج اور عمرہ زائرین کا سفر اب مزید یادگار

ویڈیو

گلگت بلتستان الیکشن: سیاسی گہما گہمی عروج پر، عوام جمہوری عمل کے لیے پرجوش

بجٹ میں ریلیف یا مہنگائی کا طوفان؟ ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں ڈیڈلاک برقرار

اسلام آباد کے لیے جامع اصلاحاتی پیکیج تیار، دارالحکومت کا اپنا وزیراعلیٰ بھی زیر غور

کالم / تجزیہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ

کیا لاہور کو آؤٹ سائیڈرز نے تباہ کیا ہے؟