اب میرا نام لے کر بھی کوئی جلسہ منسوخ کرے تو نہ کیا جائے، عمران خان کا کارکنوں کو پیغام

جمعہ 23 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے پارٹی کارکنوں کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 8 ستمبر کو جلسہ ہر حال میں ہوگا، اب اگر کوئی میرا نام لے کر جلسہ منسوخ کرنے کا بتائے تو اس کی بات کا یقین نہیں کرنا۔

بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے عمران خان کا پیغام سناتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے پی ٹی آئی کی قیادت کو پیغام بھیجا ہے کہ 8 ستمبر کو جلسہ ہر حال میں ہوگا، جلسے کے انتظامات مکمل کریں اور لوگوں کی جلسہ گاہ پہنچنے میں مدد کریں۔

یہ بھی پڑھیں: علیمہ خان نے جلسہ منسوخی کا ذمہ دار پی ٹی آئی قیادت کو قرار دے دیا

انہوں نے کہا کہ جو لوگ کل راستوں سے واپس لوٹے خان صاحب ان کے دکھ اور تکلیف کو محسوس کررہے تھے کہ لوگوں کو جلسہ گاہ پہنچنے کے لیے سفر کی مشکلات اٹھانا پڑیں اور ان کا خرچہ بھی ہوا۔

علیمہ خان نے بتایا کہ عمران خان نے کہا کہ وہ 8 ستمبر کے جلسے میں شرکے کے خواہشمند کارکنوں اور عوام کو اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اگر اب آپ یہ سنیں کہ عمران خان نے جلسہ منسوخ کردیا ہے تو آپ نے یہ بات نہیں ماننی، کوئی میرا نام استعمال کرے تو اس کا یقین نہیں کرنا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے جلسہ مؤخر کرنے کا فیصلہ کیوں کیا؟

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا کہنا تھا کہ اب آپ کے پاس جلسے کا این او سی ہے، اگر آپ کو راستے میں کوئی رکاوٹیں نظر آئیں تو انہیں ہٹاکر جلسہ گاہ پہنچیں کیونکہ یہ آپ کا قانونی اور آئینی حق ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے پی ٹی آئی جلسہ ملتوی کیے جانے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت میں کارکنان کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں تھی تو بانی پی ٹی آئی سے جلسہ ملتوی کرنے کا فیصلہ کروا دیا، موجودہ لیڈرشپ کا بانی پی ٹی آئی کو باہر نکالنے کا ارادہ ہی نہیں ہے، پارٹی کا چیئرمین باہر بیٹھا ہے، اس نے فیصلہ کیوں نہیں کیا، یہ فیصلے خود کرتے ہیں اور نام بانی پی ٹی آئی کا لگا دیتے ہیں۔

علیمہ خان کے علاوہ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی اور کور کمیٹی کے ممبران نے بھی جلسہ ملتوی کرنے کے فیصلے سے متعلق لاعلمی اور تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم