حکومت کو مشکل سے دوچار کرنے کے لیے اپوزیشن اتحاد نے نئی حکمت عملی پر غور شروع کردیا۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اور ہم خیال اپوزیشن جماعتوں نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں سے استعفے دینے پر غورشروع کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی ریلی منسوخ ہونے کی اصل وجہ کیا ہے اور علیمہ خان کیوں غصے میں ہیں؟
تجویز زیر غور ہے کہ پی ٹی آئی قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی اور جن کمیٹیوں میں رکنیت ہے ان سے دستبردار ہوجائے۔
قائمہ کمیٹیوں سے استعفوں کی تجویز پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے دی۔
قائمہ کمیٹیاں چھوڑنے کی تجویز حکومت پر دباؤ بڑھانے کےلیے دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: ’میں کون ہوں؟ میں ملک کی سب سے بڑی جماعت کا سربراہ ہوں‘ عمران خان کا رد عمل
ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی نے تجویز پر مشاورت شروع کردی ہے اور قائمہ کمیٹیوں سے استعفوں سے متعلق حتمی فیصلہ جلد کرلیا جائے گا۔