’میں کون ہوں؟ میں ملک کی سب سے بڑی جماعت کا سربراہ ہوں‘ عمران خان کا رد عمل

جمعہ 23 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

‏ سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ان کی جانب سے سابق سربراہ آئی ایس آئی فیض حمید کے اوپن ٹرائل کا مطالبہ ملک کی سب سے بڑی جماعت کا سربراہ ہونے کی حیثیت سے کیا گیا ہے۔

کورٹ مارشل کا سامنا کرنیوالے آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل فیض حمید کے اوپن ٹرائل کے مطالبے پر سیکیورٹی ذرائع سے منسوب خبروں میں عمران خان نے اپنی شخصیت پر اٹھائے گئے سوالیہ نشان کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ ملک کی سب سے بڑی جماعت کے سربراہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے فیض حمید کے اوپن کورٹ ٹرائل کا مطالبہ کردیا

’میں کون ہوں؟ میں ملک کی سب سے بڑی جماعت کا سربراہ ہوں اسی لیے فیض حمید کے اوپن ٹرائل کا مطالبہ کررہا ہوں۔‘

اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ انہیں اطلاع دی گئی تھی کہ ختم نبوت کا معاملہ درپیش ہے اور دینی جماعتیں سراپا احتجاج ہیں، انتشار پھیلنے کے خدشہ کے پیش نظر اعظم سواتی اور بیرسٹر گوہر سے ملاقات کی اور جلسہ ملتوی کرنے کی ہدایت دی۔

مزید پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کون ہوتے ہیں اوپن ٹرائل کا مطالبہ کرنے والے! سیکیورٹی ذرائع کا عمران خان کے بیان پر ردعمل

’اگر ایسا نہ کرتا تو خدشہ تھا کہ ایک اور نیا 9 مئی بنا کر پی ٹی آئی کے گلے میں ڈال دیا جاتا، ‏میں نے کہا کہ آخری مرتبہ جلسہ ملتوی کر رہا ہوں، انہوں نے 8 ستمبر کا این او سی بی جاری کیا ہے، اگر اس روز کسی نے رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی گئی تو وہ خود ذمہ دار ہو گا۔‘

مختلف سوالوں کے جواب دیتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت ایک طرف چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع کی گیم کھیل رہی ہے تو دوسری جانب سپریم کورٹ میں سینیارٹی کو متاثر کرنے کی بھی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، تاکہ انہیں میں سے کسی اور کو سامنے لاکھڑا کیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

امریکا کی پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!