علیمہ خان کا بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے مہم چلانے کا اعلان

اتوار 25 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے پی ٹی آئی کارکنوں کے ساتھ مل کر عمران خان کی رہائی کے لیے مہم چلانے کا اعلان کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جلسہ ملتوی، علیمہ خان کے بعد پی ٹی آئی کور کمیٹی ارکان کا بھی تحفظات کا اظہار

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے پشاور اور مردان کا دورہ کیا، جہاں ان سے جیل کاٹنے والے پارٹی وکررز اور ان کے خاندان کے افراد نے ملاقات کی، اس موقع پر حلیمہ خان کے سامنے ورکرز نے وزیراعلیٰ اور دیگر قیادت کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیے۔

علیمہ خان پی کے 83 میں ورکرز سے ملیں اور ان کی ناراضگی دور کی، علیمہ خان کے ہمراہ ایم این اے شاندانہ گلزار اور پی ٹی آئی رہنما خدیجہ شاہ بھی موجود تھیں، علیمہ خان نے پارٹی قیادت سے سخت ناراضی کا اظہار کیا۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق علیمہ خان نے خود ورکرز کو ساتھ لے کر بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے مہم چلانے کا اعلان کیا ہے، انہوں نے اس دورے سے متعلق وزیر اعلیٰ سمیت کسی کابینہ رکن کو بھی اعتماد میں نہیں لیا۔

یہ بھی پڑھیں: علیمہ خان اور رؤف حسن کے لیک واٹس ایپ پیغامات نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا، جھوٹا بیانیہ آشکار

علیمہ خان نے پشاور کی تحصیل گورگٹھڑی کا بھی دورہ کیا، جس کے بعد انہوں نے مردان کا بھی دورہ کیا اور مردان میں پی ٹی آئی کارکنوں سے ملاقات کی، دورہ پشاور اور مردان کے دوران علیمہ خان پی ٹی آئی لیڈر شپ پر شدید برہم تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم