راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی عمران خان کی مبینہ سہولت کاری کا نیٹ ورک پکڑے جانے کے بعد مزید 3 افسران کا تبادلہ کردیا گیا۔
آئی جی جیل خانہ جات کی جانب سے 3 افسران کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، جس کے مطابق ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل آفتاب احمد کو تبدیل کرکے پنجاب اسٹاف ٹریننگ کالج بھیج دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں راولپنڈی اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو کیوں تبدیل کیا گیا؟
آفتاب احمد کو سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کی جگہ پر تعینات کیا گیا تھا، جو عمران خان کو بیرک سے لانے اور لے جانے کی ڈیوٹی انجام دیتے تھے۔
اس کے علاوہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ مظہر اقبال اسلم کو ڈی جی خان جبکہ لیڈی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سمرہ جبین کو بہاولپور بھیج دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ کچھ روز قبل سیکیورٹی اداروں کی جانب سے عمران خان کی مبینہ سہولت کاری کے الزام میں اڈیالہ جیل کے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کو حراست میں لیا گیا تھا، جبکہ اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ بلال سے بھی تفتیش کی گئی تھی، اس کے علاوہ مزید 6 ملازمین کو حراست میں لے کر ان سے بھی تفصیلات لی گئی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں اڈیالہ جیل میں قید عمران خان کی سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں کی نگرانی کا فیصلہ
یاد رہے کہ سابق سپرنٹنڈنٹ جیل محمد اکرم کا تبادلہ کرنے کا کیس عدالت میں زیر سماعت ہے۔