بولان: پل کی تباہی سے ماہانہ 4 کروڑ روپے کا نقصان پہنچے گا، ریلوے حکام

منگل 27 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اتوار اور پیر کی درمیانی شب کو مسلح افراد کی جانب سے صوبے کے مختلف اضلاع میں دہشت گردی کی کارروائی کی گئی جس سے سرکاری املاک، نجی ٹرک اور گاڑیوں سمیت پولیس وینز کو نقصان پہنچا وہیں بولان کے علاقے کولپور اور دوزان ریلوے اسٹیشن کے درمیان میں انگریز دور حکومت میں تعمیر  ہونے والے پل کو بھی بارودی مواد سے اڑا دیا گیا۔

ریلوے پل کے تباہ ہونے کے باعث کوئٹہ کا پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا سے بذریعہ ریلوے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان، سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 21 دہشتگرد ہلاک، 14 جوان شہید

گزشتہ روز کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس روانہ نہ ہوسکی جبکہ پشاور سے کوئٹہ آنے والی ٹرین کو سکھر ریلوے اسٹیشن سے واپس کردیا گیا۔ دوسری جانب کوئٹہ اور کراچی کے درمیان چلنے والی بولان میل بھی رک گئی۔

وی نیوز سے بات کرتے ہوئے ریلوے حکام نے بتایا کہ ٹریک کی بحالی کے حوالے سے ٹیکنیکل عملہ متاثرہ پل کے معائنے کے لیے جائے وقوعہ پر موجود ہے۔ متاثرہ پل کا معائنہ کرنے کے بعد نقصان کا تخمینہ اور ٹریک کی بحالی کا کام شروع کیا جائے گا۔ متاثرہ پل کی مرمت میں کئی ہفتے درکار ہونگے تاہم ٹیکنیکل ٹیم کی رپورٹ اور سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد متاثرہ پل کی تعمیر اور ٹریک کی بحالی کا کام مکمل ہو پائے گا۔

مزید پڑھیں: بلوچستان میں دہشتگردی قابل مذمت، پاکستان کے ساتھ سیکیورٹی تعاون مزید بڑھانے کے لیے تیار ہیں، چین

ریلوے حکام نے بتایا کہ ایک اندازے کے مطابق جعفر ایکسپریس ٹرین سروس معطل ہونے سے روزانہ کی بیناد پر تقریباً 10 لاکھ روپے کا نقصان ہوتا ہے جبکہ بولان میل کے متاثر ہونے سے ماہانہ ایک کروڑ روپے کا نقصان متوقع ہے۔ ایسے میں اگر ایک ماہ تک دونوں ٹرین سروسز معطل رہیں تو 4 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان محکمہ ریلوے کو ماہانہ پہنچے گا۔

 ڈویژنل سپرنٹینڈینٹ ریلویز کوئٹہ عمران حیات کے ایک بیان کے مطابق  دوزان کے قریب دہشت گردی میں تباہ ہونے والا پل 100 سال پرانا تھا۔ دوزان ریلوے پل کی دوبارہ مرمت میں ڈیڑھ سے 2 ماہ کا عرصہ لگ سکتا ہیں۔ صوبائی حکومت نے سیکیورٹی کلئیرنس دی تو ٹرینوں کو مچھ سے چلائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم