بلاول بھٹو نے مارشل لا کے خدشے کا اظہار کر دیا

پیر 3 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ 9 ججوں کا بینچ چلتے چلتے اب 3 ججوں تک پہنچ گیا ہے اس لیے مناسب بات ہے کہ الیکشن التوا کیس کی سماعت کے لیے لارجر بینچ بنا دیا جائے۔خدا نخواستہ کہیں  ایسی صورت حال پیدا نہ ہو جائے کہ معاملہ مارشل لا کی طر ف چلا جائے۔

لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا 3 ججوں کی جانب سے ساتھی ججز پرعدم اعتماد سامنے آ رہا ہے اس لیے 3 ججوں کو سوچنا چاہیے کہ ایسا کیوں ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا اس کیس کی سماعت کے لیے لارجر بینچ بنا دیا اور اس میں وہ تمام جج نہ بیٹھیں جو اپوزیشن کے ساتھ مشورہ کرتے پکڑے گئے۔

لارجر بینچ نہیں بنتا تو خدا نخواستہ ایسی صورت حال پیدا نہ ہوجائے کہ معاملہ مارشل لا کی طرف جائے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا اپنا ٹرائل چل رہا ہے اور آپ کے اپنے ساتھی ججز آپ کے کردار کے خلاف ہیں۔ادارے میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ سب کے سامنے ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا ماضی ہمارے سامنے ہے اور اس وقت سیاست یرغمال ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ہر وقت الیکشن کے لیے تیار ہیں لیکن اگر لارجر بینچ نہیں بنتا تو چیف جسٹس کو تاریخ یاد رکھے گی۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پہلی بار پیپلز پارٹی کراچی کا میئر بنانے جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب کی مصنوعی ذہانت کے میدان میں نمایاں عالمی پیش رفت، اے آئی انڈیکس درجہ بندی میں بہتری

بلوچستان میں افسران کی فیلڈ میں موجودگی یقینی بنانے کے لیے ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا فیصلہ

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

ایران امریکا مذاکرات کا دوسرا دور، جے ڈی وینس، وٹکاف اور جیرڈ کشنر حصہ لیں گے، سی این این

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

ویڈیو

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا