’میں تیار ہوں‘ نواز شریف کی لندن روانگی سے متعلق خبروں پر شایان علی پھر متحرک

جمعرات 29 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لندن میں شریف فیملی کی رہائش گاہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہر اپنے مسلسل احتجاج سے شہرت پانے والا پاکستانی نژاد نوجوان شایان علی ایک بار پھر سوشل میڈیا ٹائم لائنز پر نمایاں ہو رہا ہے۔

شایان علی کے متحرک ہونے کی وجہ مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف ہیں جن کے بارے میں خبریں گردش کر رہی ہیں کہ آئندہ ماہ ان کا لندن جانے کا امکان ہے، نواز شریف کی لندن روانگی کی خبروں کے ساتھ ہی شایان علی نے ایون فیلڈ کے باہر وکٹری کا نشان بناتے ہوئے لکھا کہ ’میں تیار ہوں‘۔

واضح رہے شایان علی لندن میں شریف خاندان کے فلیٹ کے باہر شایان علی چور اور مافیا کے نعرے لگاتا رہتا تھا۔ کبھی ن لیگ کے رہنماؤں کے استقبال کے لیے ایئرپورٹ پہنچ جاتا تھا تو کبھی اُنھیں کسی کافی شاپ میں گھیر لیتا تھا۔ گزشتہ برس نواز شریف کی پاکستان واپسی کے بعد ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں آئس کریم بوائے کے روپ میں بھی دیکھا گیا۔

شایان علی کی ویڈیو شیئر کرنے والوں نے دعوی کیا کہ ’لندن سے نواز شریف کی پاکستان واپسی کے بعد شایان نے آئسکریم فروخت کرنے کی ملازمت‘ شروع کر دی ہے۔ ویڈیو میں شایان علی کو کسی خاتون سے مخاطب ہوتے دکھایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کی واپسی کے بعد ’شایان علی لندن میں آئسکریم بوائے‘ بن گئے؟

ان سے پوچھا جاتا ہے کہ ’کیا یہ آپ کی نئی پارٹ ٹائم ملازمت ہے؟‘ جواب میں شایان کہتے ہیں کہ ’ہاں آئسکریم بوائے بن گیا ہوں میں، حقیقی آزادی کی آئسکریم چاہیے؟‘

مکالمہ آگے بڑھتا ہے تو ان سے کچھ اور بھی پوچھا جاتا ہے جس کے جواب میں وہ ’منہ میٹھا کرو‘ کی دعوت دیتے اور پھر کہتے ہیں کہ ’لا اسکول شروع کرنے کی خوشی میں‘۔ اس کے بعد وہ منہ چھپاتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’صرف جو احتجاج پر آتا ہے اس کو ملتی ہے آئسکریم۔‘

آئس کریم کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد شایان علی نے کہا کہ ’احتجاج کے بعد کچھ دیر کے لیے آئس کریم شاپ کے مالک نے مجھے آئس کریم سرو کرنے کی اجازت دی۔‘

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف گزشتہ سال 21 اکتوبر کو وطن واپس پہنچے تھے جبکہ اس سے قبل نواز شریف 4 سالوں سے لندن میں علاج معالجے کے لیے قیام پذیر تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

بکری کے شکار پر آئے اژدھے کو ہاتھ پر ڈسنے کے باوجود شخص دبوچ لیا

’قرضوں میں ڈوبا ملک، افسران شاہی بگھیوں میں‘ سرکاری تقریب پر عوامی و صحافتی حلقوں کی تنقید

طالبان حکومت کے اندر ’موقع پرست عناصر‘ موجود ہیں، نائب سربراہ انٹیلیجنس کا اعتراف

نئے صوبوں کا معاملہ محض شور شرابہ، پی ٹی آئی کو سیاسی مذاکرات کے لیے پہلے جمہوری رویہ اپنانا ہو گا، رانا ثنا اللہ

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی