نواز شریف کی واپسی کے بعد ’شایان علی لندن میں آئسکریم بوائے‘ بن گئے؟

منگل 24 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اپنے مسلسل احتجاج اور مسلم لیگ ن کی قیادت باالخصوص نواز شریف کے لندن میں قیام کے دوران ان کے تعاقب سے مشہور ہونے والے پاکستانی نژاد نوجوان شایان علی ایک مرتبہ پھر سوشل ٹائم لائنز پر نمایاں ہوئے ہیں۔ البتہ اس مرتبہ ان کے توجہ کا مرکز بننے کی وجہ احتجاج نہیں بلکہ ’آئسکریم بوائے بننا‘ ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان کے حامی کے طور پر معروف شایان کی ایک مختصر ویڈیو سوشل ٹائم لائنز پر شیئر کی جا رہی ہے جس میں وہ ’آئسکریم بوائے‘ بنے دکھائی دے رہے ہیں۔

شایان علی کی ویڈیو شیئر کرنے والوں نے دعوی کیا کہ ’لندن سے نواز شریف کی پاکستان واپسی کے بعد شایان نے آئسکریم فروخت کرنے کی ملازمت‘ شروع کر دی ہے۔

ویڈیو میں شایان علی کو کسی خاتون سے مخاطب ہوتے دکھایا گیا ہے۔

ان سے پوچھا جاتا ہے کہ ’کیا یہ آپ کی نئی پارٹ ٹائم ملازمت ہے؟‘ جواب میں شایان کہتے ہیں کہ ’ہاں آئسکریم بوائے بن گیا ہوں میں، حقیقی آزادی کی آئسکریم چاہیے؟‘

مکالمہ آگے بڑھتا ہے تو ان سے کچھ اور بھی پوچھا جاتا ہے جس کے جواب میں وہ ’منہ میٹھا کرو‘ کی دعوت دیتے اور پھر کہتے ہیں کہ ’لا اسکول شروع کرنے کی خوشی میں‘۔ اس کے بعد وہ منہ چھپاتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’صرف جو احتجاج پر آتا ہے اس کو ملتی ہے آئسکریم۔‘

شایان کی ویڈیو شیئر کرنے والے افراد میں سے کچھ نے اسے پرانگ کہا تو دیگر نے ’تعمیری مصروفیت‘ پر انہیں مبارکباد دی۔

21 اکتوبر کو مسلم لیگ ن کے پارٹی قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف 4 برس تک لندن میں قیام کے بعد پاکستان واپس روانہ ہوئے تو گزشتہ عرصے میں مسلسل احتجاج کرنے والے شایان نے ’پاکستانیوں کے نام‘ خصوصی پیغام جاری کیا تھا۔

https://www.tiktok.com/@ptiofficialpakistan/video/7218130738594450693

اس پیغام میں انہیں نے کہا تھا کہ ’ہم نے لندن میں نواز شریف کا سامنا یوں کیا تھا۔ اب یہ آپ لوگوں کا حوالے ہے۔ حقیقی آزادی ہماری ہو گی، جدوجہد جاری رہے گی۔‘

مائکروبلاگنگ پلیٹ فارم پر ’شایان علی کے آئسکریم بوائے‘ بننے کا چرچا رہا البتہ یہی ویڈیو ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ اکاؤنٹ پر پانچ ہفتوں سے موجود ہے۔

ویڈیو کے ساتھ دیے گئے کیپشن میں شایان علی نے لکھا کہ ’احتجاج کے بعد کچھ دیر کے لیے آئس کریم شاپ کے مالک نے مجھے آئس کریم سرو کرنے کی اجازت دی۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shayan Ali (@shayana2307)

شایان علی کے اس کیپشن سے واضح تھا کہ ’آئسکریم فروخت کرنے کی ملازمت‘ شروع کرنے کا تاثر درست نہیں، بلکہ انہی کی شیئر کی گئی ایک پرانی ویڈیو کو استعمال کر کے یہ تاثر دیا گیا کہ گویا انہوں نے ’آئسکریم بوائے‘ کی ملازمت اختیار کر لی ہے۔

بیماری کے علاج کے لیے 4 برس قبل پاکستان سے لندن جانے والے نواز شریف گزشتہ ہفتہ خصوصی طیارے کے ذریعے وطن واپس لوٹے تھے۔ لاہور میں استقبالیہ جلسہ کے بعد وہ پہلے ذاتی رہائش گاہ جاتی امرا گئے جس کے بعد گزشتہ روز معروف سیاحتی مقام مری منتقل ہو گئے تھے۔

منگل کو نواز شریف اپنے خلاف جاری توشہ خانہ اور دیگر کیسز میں اسلام آباد ہائی کورٹ اور احتساب عدالت میں الگ الگ پیش ہوئے جہاں سے انہیں ضمانت دے دی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp