سوزوکیGS-150 موٹرسائیکل کیا اب قسطوں پر بھی مل سکے گی؟

ہفتہ 31 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کچھ سال پہلے تک GS-150، CB 150، یا GR 15 جیسی نئی پریمیئم ٹو وہیلر خریدنا آسان تھا، تاہم صرف ایک یا 2 برسوں میں موٹر سائیکل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافے اور آسمان سے باتیں کرتی مہنگائی کی وجہ سے اب یہ ایک عام آدمی کے لیے ممکن نہیں رہا، تاہم سوزوکی نے اس حوالے سے آسانی پیدا کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سوزوکی موٹر سائیکل خریدنے کے خواہشمندوں کے لیے خوشخبری، کمپنی نے بڑی رعایت کا اعلان کردیا

سوزوکی کمپنی کے مطابق سوزوکی GS-150 اب آسان ماہانہ اقساط پر دستیاب ہے۔ کمپنی کے مطابق جی ایس 150 اب 25 ہزار ڈاؤن پیمنٹ پر دستیاب ہوگی، جبکہ اس پر مارک اپ صفر ہوگا، خریدار 24 ماہ کی آسان اقساط پر یہ موٹرسائیکل خرید سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چین کی کار ساز کمپنی کا پا کستان میں گاڑیاں متعارف کرانے کا اعلان

خیال رہے کہ GS-150 کی قیمت 3 لاکھ 82 ہزار روپے ہے، 25 فیصد پیشگی ادائیگی کی صورت میں خریدار کو 95 ہزار500 روپے ادا کرنے ہوں گے، ماہانہ قسط 11 ہزار 957 روپے ہوگی، پیشگی ادائیگی میں اس موٹرسائیکل کی رجسٹریشن کی لاگت شامل نہیں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کی گئی تو نقصان کی ذمے داری احتجاج کرنے والوں پر ہوگی، طارق فضل چوہدری

برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم کے والد انتقال کرگئے، وزیراعظم شہباز شریف کا اظہار افسوس

انتشار کی سیاست کو پذیرائی نہ ملی تو مذہبی جذبات کا سہارا، سیاسی کمزوری کو عقیدت کا رنگ دینے سے حقائق نہیں بدلتے

صدر مملکت نے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی کو نشان امتیاز ملٹری عطا کردیا

وزیراعظم شہباز شریف سے لبنانی وزیر داخلہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

ویڈیو

پاکستان میں ٹیکنالوجی کا سب سے بڑا میلہ، دنیا بھر سے ممتاز آئی ٹی ماہرین کی شرکت

کیا 27 ستمبر کا احتجاج پی ٹی آئی کے لیے خطرہ ہے، صحافیوں کو بلوچستان کیوں بلایا گیا؟

اداکاری جمال شاہ کی وجہ سے چھوڑی، میرے پاس تشدد کے ثبوت موجود ہیں، فریال گوہر

کالم / تجزیہ

جین زی ماضی کی طرف کیوں جھانک رہی ہے؟

ایک سانس کی قیمت

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘