رات کو باربی کیو کیوں نہیں کھانا چاہیے؟

منگل 3 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سمیت دنیا بھر میں گوشت کو پسند کیا جاتا ہے اور پاکستان میں گوشت کا استعمال باقاعدگی سے کیا جاتا ہے۔ دسترخوانوں میں گوشت سے بنی ڈشز سجنے کے بعد ابتدائی طور پر بعض لوگوں کو احتیاط نہ برتنے پر تیزابیت، ہارٹ برن، قبض اور فوڈ پوائزننگ جیسی شکایات رہتی ہیں۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ خاص طور پر رات کو بار بی کیو کھانے سے پرہیز کرنا چاہیے۔ حال ہی میں ڈاکٹر سحر چاولہ کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ کھانے کے تین جزو ہوتے ہیں کاربوہائیڈریٹ، پروٹین اور فیٹ۔ اور معدے کو سب سے زیادہ محنت پروٹین کو ہضم کرنے میں لگتی ہے اس لیے معدے کو سونے سے پہلے پروٹین پسند نہیں ہے۔

ڈاکٹر سحر کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کیونکہ گوشت اور باربی کیو پسند کرتی ہے اس لیے وہ سونے سے پہلے تکے کھا لیتے ہیں اور معدہ پوری رات ایکٹو رہتا ہے اور اپنا کام کرتا رہتا ہے ایسے لوگوں کو ذیابطیس جیسی بیماریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ناشتہ انسانی صحت کے لیے کتنا ضروری ہے؟

واضح رہے کہ ڈاکٹرز خاص طور پر کولیسٹرول، بلڈ پریشر اور یوریک ایسڈ جیسے طبی مسائل کا شکار افراد کو ریڈ میٹ کے استعمال میں اعتدال کا مظاہرہ کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ ریڈ میٹ کے زیادہ استعمال سے پرہیز کا مشورہ ان مریضوں کو دیا جاتا ہے جو یوریک ایسڈ، گردے، جگر اور دل کے امراض میں مبتلا ہیں، یا ان کی ذیابیطس کنٹرولڈ نہیں ہوتی۔

گوشت میں کریاٹین نامی ایک نامیاتی تیزاب بھی ہوتا ہے، جو پٹھوں کے خلیاں تک توانائی کی ترسیل میں مدد دیتا ہے۔ جب آپ گوشت پکاتے ہیں، تو کیمیائی تعامل کے نتیجے میں یہ مادہ ہیٹروسائیکلک امائنز HCAs میں تبدیل ہو جاتا ہے اور بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ ان کی بلند سطح بھی سرطان کا باعث بن سکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بے روزگار نوجوانوں کے لیے خوشخبری، پی ایم یوتھ پروگرام اور امریکی ادارے ’پی آر جی‘ کے درمیان تاریخی معاہدہ

پاکستان اقوام متحدہ کی خلائی ٹیکنالوجی کانفرنس کی میزبانی کرے گا

’کٹھ پتلیوں کو ہی نہیں ڈوریں ہلانے والوں کو بھی دیکھ لوں‘، اپنے خلاف تحقیقات پر ایلون مسک کی ڈیموکریٹس کو دھمکی

پوپ لیو پھیپھڑوں کے کینسر سے صحتیاب ہوگئے

پی ٹی سی ایل گروپ کی مالیاتی کارکردگی میں نمایاں بہتری، آمدن میں 62 فیصد اور آپریٹنگ منافع میں 181 فیصد اضافہ

ویڈیو

مکہ دفاعی معاہدے کا سب سے زیادہ فائدہ پاکستان کو ہوگا، پشاور کے شہریوں کی رائے

پاکستان میں نئے صوبوں اور بااختیار بلدیاتی نظام پر قومی بحث کی ضرورت ہے، نئے صوبوں کے قیام پر قومی مباحثہ میں شرکاء کا اظہار خیال

سعودی اور پاکستانی ڈیولپرز متحد، ریئل اسٹیٹ میں بڑی سرمایہ کاری کی راہ ہموار

کالم / تجزیہ

باغ جل رہا ہے

سعودی عرب اور بنگلہ دیش: خبر، حقیقت اور فتنہ

حوثیوں کا اصل ہدف کیا ہے؟