بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان نجم الحسین شانتو پاکستان کرکٹ ٹیم کے خلاف 2 میچز کی ٹیسٹ سیریز جیتنے کے بعد ٹرافی اور ٹیم کے ہمراہ وطن واپس پہنچ گئے۔ جیسے ہی وہ ائیرپورٹ پر اترے تو بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے حکام اور دیگر نے ان کا استقبال کیا۔
Bangladesh captain Najmul Hossain Shanto with the Test series-winning trophy at the airport! 🏆🇧🇩#BCB #Cricket #BDCricket #Bangladesh #PAKvBAN #WTC25 pic.twitter.com/E1fWdRDEzy
— Bangladesh Cricket (@BCBtigers) September 5, 2024
دوسری طرف لاؤنج میں بنگلہ دیشی شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد موجود تھی، جنھوں نے کپتان کو ٹرافی سمیت دیکھا تو خوشی سے چیخنے، چلانے لگے اور نعرہ لگانے لگے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دونوں ٹیسٹ میچز بنگلہ دیش نے جیت لیے۔ بنگلہ دیش کے لیے یہ ایک تاریخی فتح تھی کہ اس نے پاکستان کے خلاف پہلی بار سیریز میں کامیابی حاصل کی۔ پاکستانی ٹیم اس سیریز کے دوران کسی بھی شعبے میں قابل ذکر کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکی۔ جب کہ بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم دونوں میچز میں کھیل پر حاوی دکھائی۔
یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش کا پاکستان کے خلاف کلین سوئپ، ’مریض نہیں سرجن بدل کر دیکھیں شاید معاملہ حل ہوجائے‘
دوسری طرف بنگلہ دیش کے کپتان نجم الحسین شانتو نے سوشل میڈیا پر دل موہ لینے والی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ ٹرافی کے ساتھ سوئے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
View this post on Instagram
ٹیسٹ سیریز جیتنے کے بعد بلند حوصلہ کپتان شانتو نے مہدی حسن میراز کی خصوصی تعریف کی جنہوں نے سیریز جیتنے میں کلیدی کردار ادا کیا اور آل راؤنڈ کارکردگی پیش کی۔ میراز کی غیر معمولی باؤلنگ، جس میں چیلنجنگ کنڈیشنز میں 5 وکٹیں شامل ہیں، کی کپتان نے خصوصی طور پر تعریف کی۔ انہوں نے بھارت کے خلاف آئندہ سیریز میں سینئر کھلاڑیوں مشفق الرحیم اور شکیب الحسن کی موجودگی کو اہم قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش کے خلاف بدترین شکست کے بعد پاکستانی کپتان شان مسعود کا اہم بیان
شانتو کا کہنا تھا کہ اگلی سیریز بہت اہم ہے ، پاکستان کے خلاف جیت نے ہمیں بہت زیادہ اعتماد بخشا ہے۔ ہمارے پاس مشی اور شکیب جیسے تجربہ کار کھلاڑی ہیں، وہ ہندوستان میں اہم ثابت ہوں گے۔ میراز نے جس طرح سے بولنگ کی اور جن حالات میں 5 وکٹیں حاصل کیں وہ بہت متاثر کن ہیں، اور امید ہے کہ وہ ہندوستان کے خلاف بھی ایسا ہی کرے گا۔
یاد رہے کہ بنگلہ دیش اپنی اگلی ٹیسٹ سیریز بھارت میں کھیلے گا، جو چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں 19 ستمبر سے شروع ہوگی۔ بنگلہ دیش نے اب تک بھارت کے خلاف کوئی ٹیسٹ نہیں جیتا۔ اب تک دونوں ملکوں کے درمیان 13 میچز ہوئے جن میں سے 11 میچز میں بنگلہ دیش کو شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ دو ٹیسٹ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے۔