سعودی عرب اور متحدہ عرب امارت میں شدید بارشیں، طوفان اور برفباری

جمعرات 18 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور سعودی عرب کے شمالی حصّوں میں شدید بارشوں اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔

عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اماراتی ریاست فجیرہ راس الخیمہ، شارجہ اور دبئی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے اور موسم غیر مستحکم رہے گا، مختلف علاقوں میں بارش، گرج، چمک اور بعض مقامات پر اولے پڑنے کا امکان ہے۔اس حوالے سے پولیس نے الرٹ بھی جاری کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات میں دبئی پولیس نے بارش میں شہریوں سے احیتاط کرنے کے لیے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ دبئی اور ابوظبی میں طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔ شہری سمندر، پہاڑی علاقوں اور سیلابی علاقوں سے دور رہیں اور بارش میں شہری گاڑی چلاتے وقت رفتار کم رکھیں۔

دوسری جانب سعودی عرب کے شمالی حصّوں میں بھی بدھ کے روز شدید سردی کے ساتھ برفباری اور بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ مختلف شہروں میں موسم نے عمومی زندگی پر بھی اثر ڈالا۔

تابوک ریجن میں جبل اللوز پر واقع 2,600 میٹر معروف سیاحتی مقام ٹروجینا برف سے ڈھک گیا۔ اس علاقے میں ہلکی بارش بھی دیکھی گئی۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق بیر بن ہرمس، العینہ، عمار اور شقرہ اور اس کے مضافات میں بھی ہلکی سے درمیانی بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ جمعرات کو ریاض کے شمالی علاقوں اور القصیم ریجن میں مزید برفباری کے امکانات موجود ہیں۔ اس سے قبل بدھ کو تابوک اور حائل ریجن میں بھی برف پڑی تھی۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگلے چند روز میں سردی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم