وزیراعظم کی آئی ٹی انفراسٹرکچر بہتر کرنے اور ملازمت کے مواقع بڑھانے کے لیے اقدامات کی ہدایت

جمعرات 18 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ملک میں آئی ٹی انفراسٹرکچر بہتر کرنے اور نوجوانوں کے لیے ملازمت کے مواقع پیدا کرنے کے لیے مزید اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی زیرصدارت معاشی ترقی کے لیے آئی ٹی شعبے کے حوالے سے بنائے گئے نجی شعبے کے ورکنگ گروپ کا اجلاس ہوا۔

مزید پڑھیں: ٹیکنالوجی اصلاحات: پاکستان کی آئی ٹی سیکٹر میں غیرمعمولی رفتار سے ترقی

اجلاس میں وزیراعظم کو معاشی ترقی کے لیے آئی ٹی شعبے میں اصلاحات کے حوالے سے سفارشات پیش کی گئیں، وزیراعظم نے آصف پیر کی سربراہی میں بنائی گئی کمیٹی کی سفارشات کا خیر مقدم کیا۔

انہوں نے کہاکہ معاشی مسائل کے باوجود ملکی آئی ٹی شعبے نے ترقی کی، آئی ٹی برآمدات میں بتدریج اضافہ انتہائی خوش آئند ہے۔

وزیراعظم نے کہاکہ آئی ٹی شعبے میں افرادی قوت کی تکنیکی تربیت، ٹیکس میں آسانیوں اور دیگر امور میں بہتری کے لیے حکومت سرگرم عمل ہے۔

انہوں نے کہاکہ آئی ٹی کی تکنیکی تربیت کے لیے تمام اقدامات پاکستانی نوجوانوں کو عالمی آئی ٹی مارکیٹ میں بطور تجربہ کار افرادی قوت متعارف کرانے پر مرکوز ہیں۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ نوجوانوں کے لیے ملازمت کے مواقع پیدا کرنے کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں، انہوں نے ملک میں آئی ٹی انفراسٹرکچر بہتر کرنے کی ہدایت بھی کی۔

شہباز شریف نے کہاکہ ڈیجیٹل معیشت کی ترویج صارفین کی انٹرنیٹ تک رسائی پر منحصر ہے۔

وزیراعظم نے وزیر خزانہ کی سربراہی میں بنائی گئی اعلیٰ سطح کی کمیٹی کو اجلاس میں پیش کی گئی سفارشات کا جائزہ لے کر 2 ہفتوں میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں وزیراعظم کو ڈیجیٹل معیشت کو وسعت دینے، آئی ٹی برآمدات میں اضافے اور آئی ٹی شعبے میں دیگر اصلاحات کے حوالے سے سفارشات پیش کی گئیں۔ جبکہ اجلاس میں ڈیٹا پر مبنی گورننس ماڈل کی تشکیل پر بریفنگ دی گئی۔

مزید پڑھیں: پاکستان کو ڈیجیٹل نیشن بنانے کی جانب قدم، ایک اور سنگ میل عبور کرلیا گیا

اجلاس میں برآمدات کے لیے مارکیٹ شیئر بڑھانے، پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کی مکمل ڈیجیٹائزیشن، ای روزگار اسکیم اور اسٹارٹ اپ اینوویشن ایکوسسٹم جیسے اقدامات پر نجی شعبے کی جانب سے حکومتی اقدامات کی تعریف کی گئی۔

اجلاس میں وفاقی وزرا احسن اقبال، جام کمال، محمد اورنگزیب، ڈاکٹر مصدق مسعود ملک، احد چیمہ، عطااللہ تارڑ، شزا فاطمہ خواجہ اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’صہیونی لابی سرگرم ہے‘، خواجہ آصف کا اسکائی نیوز کی کوریج پر سخت ردعمل

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی چینی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت

پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں مصنوعی ذہانت کا مضمون لازمی قرار دینے کا فیصلہ

شدید فضائی جھٹکوں سے مسافر کی ہلاکت، بیوہ کا سنگاپور ایئرلائنز کے خلاف عدالت سے رجوع

حنا جاوید قتل کیس ہائی پروفائل قرار، خصوصی کمیٹی قائم

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں