ڈنڈے سے مسائل حل نہیں ہوتے، بلوچستان کے لوگوں کو اعتماد میں لے کر مذاکرات کیے جائیں، حافظ نعیم الرحمان

جمعرات 5 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ڈنڈے کے استعمال سے مسائل حل نہیں ہوتے، بلوچستان کے لوگوں کو اعتماد میں لے کر مذاکرات کیے جائیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ قومی ڈائیلاگ وقت کی ضرورت ہے، خیبر پختونخوا میں بھی ملٹری آپریشن ہوئے مگر مسئلہ حل نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں ہمارے ساتھ کیے گئے معاہدہ پر عمل نہ کیا گیا تو حکومت گراؤ تحریک شروع کردیں گے، حافظ نعیم الرحمان

انہوں نے کہاکہ 77 برس میں متعدد آپریشنز ہوچکے ہیں مگر مسائل کا حل نہیں نکل سکا، اس لیے ہمیں سوچنا ہوگا۔

امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ حکومت کے ساتھ ہمارے معاہدے کی پاسداری میں 17 دن رہ گئے ہیں، اگر حکومت نے وعدہ پورا نہ کیا تو پرامن سیاسی مزاحمت کو آگے بڑھائیں گے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنا شرمناک فعل ہے، جبکہ ملک میں بجلی اور گیس کا بحران ہے لیکن حکمران اس کا حل نہیں کررہے۔

واضح رہے کہ جماعت اسلامی پاکستان نے حکومت کے ساتھ ایک معاہدہ کیا تھا جس کے تحت عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینا شامل تھا، تاہم ابھی تک حکومت کی جانب سے ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں فیض حمید کی طرح ہر مجرم فوجی اور سویلین کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، حافظ نعیم الرحمان

جماعت اسلامی اور حکومت کے درمیان معاہدہ راولپنڈی دھرنے میں ہوا تھا، جس کے بعد حافظ نعیم الرحمان نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp