نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی دولت مشترکہ کی سیکریٹری جنرل سے ملاقات

جمعرات 5 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے لندن میں دولت مشترکہ کی سیکریٹری جنرل پیٹریشیا اسکاٹ لینڈ سے ملاقات کی ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران نائب وزیراعظم نے دولت مشترکہ کے ساتھ پاکستان کی وابستگی اور پائیدار ترقی کے ایجنڈے میں فعال کردار ادا کرنے کا اعادہ کیا اور پاکستان میں کامن ویلتھ ایشیا یوتھ الائنس (CAYA) سیکریٹریٹ کے قیام میں سیکریٹری جنرل کی حمایت پر اظہارِ تشکر کیا۔

یہ بھی پڑھیں پاکستانی تاجر بھارت کے ساتھ تجارت کی بحالی چاہتے ہیں، جائزہ لیں گے، وزیر خارجہ اسحاق ڈار

دفتر خارجہ کے مطابق دولت مشترکہ کی سیکریٹری جنرل پیٹریشیا اسکاٹ لینڈ نے دورہ پاکستان کے دوران ملنے والی مہمان نوازی کو یاد کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ موسمیاتی تبدیلی اور نوجوانوں کے مسائل پر تعاون کی خواہش کا اظہار کیا۔

دفتر خارجہ نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے ساموآ میں دولت مشترکہ سربراہی اجلاس سے پہلے مشترکہ ترجیحات پر گفتگو کی۔ نائب وزیراعظم کی جانب سے معروف پاکستانی مصور اجاب خان کی پینٹنگ کامن ویلتھ سیکریٹریٹ کو پیش کی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خدمت کا موقع ہر کسی کو نہیں ملتا، عہدہ اللہ کی امانت ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

عمران خان کو واپس اڈیالہ جیل کیوں منتقل کیا گیا؟ پی ٹی آئی کا ردعمل بھی سامنے آ گیا

حکومت نے عدالتی حکم کی روح کے مطابق عمران خان کا طبی معائنہ کرا دیا

’گووندا اور کومل شادی کرنے والے تھے‘، طلاق کیس واپس لینے کے بعد بیوی سنیتا آہوجا کا انکشاف

صومالیہ: ترک ہتھیار لے جانے والا کارگو جہاز قزاقوں نے ہائی جیک کرلیا، 6 بھارتی بھی سوار

ویڈیو

بلوچستان اور پاکستان کا حال اور مستقبل ایک ہے، ہمیشہ ایک رہے گا، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم

الیکٹرک بائیک یا اسکوٹر خریدیں، ایک لاکھ روپے حاصل کریں

ڈیل یا ڈھیل، حکومت نے درخواست واپس لے لی، کپتان اسپتال منتقل، اگلی منزل بنی گالہ، بلاول کی پھرتیاں

کالم / تجزیہ

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی

فیصلے کی تاریخ اور تاریخ کا فیصلہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک