کیا انجلینا جولی بڑھاپے سے خفا ہیں؟

جمعرات 5 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اقوام متحدہ کی سابق سفیر برائے مہاجرین، ہالی وڈ اداکارہ، پروڈیوسر اور ہدایتکارہ انجلینا جولی نے کہا ہے کہ بڑھتی عمر کے ساتھ ان کا موسیقی کا ذوق بھی بدل گیا ہے، اب وہ فنون لطیفہ کے بارے میں ماضی کی نسبت مختلف نقطہ نظر رکھتی ہیں۔

بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ انجلینا جولی نے ٹیلورائڈ فلم فیسٹیول 2024 میں اوپیرا گلوکارہ ماریا کالاس کی زندگی پر بننے والی اپنی نئی فلم ’ ماریہ‘ کی سکریننگ کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ ان میں موسیقی کا ذوق بھی بدل گیا ہے، جب وہ کم عمر تھی تو فنون لطیفہ کے بارے میں ان کا نقطہ نظر کچھ اور تھا، اب وہ فنون لطیفہ کے بارے میں ایک مختلف نقطہ نظر رکھتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: منظر عام سے غائب انجلینا جولی کی اچانک وائٹ ہاؤس کے عشائیے میں شرکت

انجلینا جولی نے میں 49 سال کی ہوں، اب خود کو بوڑھی عورت کی طرح محسوس کرتی ہوں اور میں اسے قبول کرتی ہوں۔‘

آنجہانی اوپیرا گلوکارہ کی زندگی کی جدوجہد بارے بات کرتے ہوئے انجلینا نے کہا کہ ماریہ کالس نے اپنے فن  کے ذریعے اپنے اندر کے ’درد‘ کا اظہار کیا، زیادہ تر لوگ بہت زیادہ درد برداشت کرتے ہیں اور ماریہ کالس کا فن جذبات کی صحیح معنوں میں عکاسی کرتا تھا، جس سے وہ جڑنے میں کامیاب ہوئی تھیں۔

یاد رہے کہ ایوارڈ یافتہ ہولی وڈ اداکارہ انجلینا جولی  10 سال تک اقوام متحدہ (یو این) کے ادارہ برائے مہاجرین (یو این ایچ آر) میں خصوصی سفیر برائے خیر سگالی رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی رہنما غزہ پر اسرائیلی بمباری میں شریک مجرم ہیں، انجلینا جولی

انہوں نے 2001 میں اقوام متحدہ کے ساتھ کام کرنے کا آغاز کیا تھا اور ایک دہائی بعد عالمی ادارے نے انہیں اپنے ذیلی ادارہ برائے مہاجرین کی خصوصی خیر سگالی سفیر مقرر کیا تھا۔

وہ مجموعی طور پر اقوام متحدہ کے ساتھ 21 سال اقوام متحدہ سے وابستہ رہیں، وہ 16 دسمبر 2022 کو اپنے عہدے سے سبکدوش ہوئی  تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکی صدر ٹرمپ کا بی بی سی کے خلاف 5 ارب ڈالر تک ہرجانے کا مقدمہ دائر کرنے کا اعلان

ہم نے اوور ورکنگ کو معمول بنا لیا، 8 گھنٹے کا کام کافی: دیپیکا پڈوکون

27ویں آئینی ترمیم کیخلاف احتجاجاً لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا بھی مستعفی

عالمی جریدوں نے تسلیم کیا کہ عمران خان اہم فیصلے توہمات کی بنیاد پر کرتے تھے، عطا تارڑ

جازان میں بین الاقوامی کانفرنس LabTech 2025، سائنس اور لیبارٹری ٹیکنالوجی کی دنیا کا مرکز بنے گی

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نکاح کے بعد نادرا کو معلومات کی فراہمی شہریوں کی ذمہ داری ہے یا سرکار کی؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے