منظر عام سے غائب انجلینا جولی کی اچانک وائٹ ہاؤس کے عشائیے میں شرکت

جمعرات 27 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کافی عرصے تک منظر عام سے غائب رہنے والی ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی کی اچانک وائٹ ہاؤس کے ایک عشائیے میں شرکت مداحوں کے لیے کسی سرپرائز سے کم نہیں ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن اور انکی اہلیہ کی جانب سے اپنے جنوبی کوریا کے ہم منصب کے لیے وائٹ ہاؤس میں ایک عشائیے کا اہتمام کیا گیا جہاں ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی کو بھی مدعو کیا گیا۔

انجلینا جولی کی بیٹے کے ہمراہ وائٹ ہاؤس کے عشائیے میں شرکت کے دوران سفید لباس میں ملبوس دلکش تصویر

ہالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ انجلینا جولی نے اپنے بیٹے میڈاکس کے ہمراہ عشائیے میں شرکت کی۔ عشائیے میں شرکت کے دوران لی گئی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ منظر عام سے غائب رہنے والی اداکارہ انجلینا جولی سفید لباس میں ملبوس ہیں اور انتہائی دلکش دکھائی دے رہی ہیں۔

ایک اور تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انجلینا جولی اپنے بیٹے کے ہمراہ موسیقی سے محظوظ ہو رہی ہیں اور انتہائی خوش دکھائی دے رہی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عشائیے کے دوران غیر رسمی گفتگو میں انجلینا جولی کا کہنا تھا کہ انکے لیے امریکا اور ایشیا کے مضبوط تعلقات بہت معنی رکھتے ہیں۔ انجلینا جولی اور ان کے بیٹے کے اس خطے خاص کر جنوبی کوریا کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزن نارمل ہونے کے باوجود دل کو خطرہ، کمر کا گھیر اہم علامت قرار

’ہمیں مدد کی ضرورت نہیں‘ سے ’غیرملکی مدد قبول‘، نیپال کا سیلاب پر مؤقف بدل گیا

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری کا دورہ، دفاعی پیداوار اور خود انحصاری پر بریفنگ

بھارت سندھ طاس معاہدے سے یکطرفہ طور پر نہیں نکل سکتا، پاکستانی سفیر کا بھارتی سفیر کو کرارا جواب

افغانستان میں بھوک، خشک سالی اور بے گھری سے ذہنی صحت کو سنگین خطرات، اقوام متحدہ

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں