6 ستمبر کی شام ، پاک فضائیہ کے شیر دل اسکواڈرن کے نام

جمعرات 5 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

6 ستمبر 1965 کی شام پاک فضائیہ بھارتی ایئر بیس پٹھانکوٹ پر قہر بن کر ٹوٹ پڑی،پاک فضائیہ کے اسکوارڈن نمبر 19 نے صرف 23 منٹ میں بھارتی فضائیہ کے سکوارڈن نمبر 23 کو خاکستر کر ڈالا۔

پشاور ائیر بیس سے 257 کلومیٹر دور پٹھانکوٹ ایئربیس پر حملہ بہت بڑا چیلنج تھا،شام ساڑھے 5 بجے حملہ شروع ہوا، 6 بجے پٹھانکوٹ ایئربیس راکھ کا ڈھیر تھی،فضائی معرکے میں پاک فضائیہ نے رن وے پر کھڑے کھڑے 7مگ 21 سمیت 13 بھارتی جنگی جہاز تباہ کر ڈالے۔

یہ بھی  پڑھیں: 6 ستمبر یوم دفاع پاکستان پر عام تعطیل؟ حکومت نے بالآخر اعلان کردیا

پاک فضائیہ نے بغیر کسی نقصان کے پٹھانکوٹ ائیر بیس کو پوری جنگ کی مدت کے لیے ناکارہ بھی بنا دیا، برق رفتار حملے کی وجہ سے کوئی بھارتی جنگی جہاز اڑنے بھی نہ پایا۔

بھارت کے ایئرمارشل راگھوندرن کے مطابق بھارتی پائلٹ جہاز اڑانے کی بجائے پاک فضائیہ کے حملے سے چھپتے رہے، حملہ اتنا اچانک اور شدید تھا کہ ہمیں خندقوں میں چھپ کر جان بچانی پڑی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، پاک افواج کا یوم دفاع پر عزم

ان کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کے طیارے شدید اینٹی ایئر کرافٹ فائر کے باوجود بلا خوف و خطر بھارتی فوج پرخچے اڑاتے رہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جماعت اسلامی نے 9 اگست کا احتجاج مؤخر کردیا، پیٹرولیم لیوی کے خلاف دھرنوں کی نئی تاریخ کا اعلان

اوپن اے آئی کے نئے ماڈل ’ایسٹرا‘ میں خطرناک سیکیورٹی خدشات کا انکشاف، ڈیولپنگ کام عارضی معطل

میر رضا علی کیس: پولیس تفتیش کے بجائے خاندان کو ہراساں کررہی ہے، وکیل نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

امریکا، ایران کشیدگی میں پاکستان نے وہ کر دکھایا جو بڑی عالمی طاقتیں نہ کر سکیں، ساؤتھ ایشین وائسز

حماس کا غزہ امن منصوبے کے دوسرے مرحلے پر عملدرآمد کے لیے آمادگی کا اعلان

ویڈیو

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے روانہ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد مسجد نبویؐ میں حاضری

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ کے اعلان پر خیبر پختونخوا کے اراکین کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر