وفاقی وزیر خزانہ کی لانس نائیک وقار حسین شاہ شہید کے اہل خانہ سے ملاقات

جمعہ 6 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے یوم دفاع کے موقع پر راولپنڈی میں لانس نائیک وقارحسین شاہ شہید کے اہلخانہ سے ملاقات کی، وزیرخزانہ نے ملک کے لیے وقارحسین شاہ شہید اوردیگرشہدا کی قربانیوں کوخراج عقیدت پیش کیا اورشہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی، انہوں نے شہید وقارحسین شاہ کے بچوں کو پیار بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا: سیکیورٹی فورسز کی 2 کارروائیوں میں 4 دہشتگرد ہلاک، لانس نائیک شہید

وزیر خزانہ نے شہید کی بیوہ ثانیہ نذیر اور ان کے بچوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور قوم کو شہید وقارحسین شاہ کی بہادری اور قربانی پر بے پناہ فخر کا اظہار کیا۔

اس موقع پر گفتگو میں وفاقی وزیر نے کہا کہ قوم شہید وقارحسین شاہ کی قربانی کوسدا یاد رکھے گی، قوم شہید کی قربانی پران کی مقروض ہے، پورا ملک پاکستان کے لیے جان کی قربانی دینے والوں کے خاندانوں کے ساتھ اظہار تشکر اور یکجہتی کے لیے کھڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہید سپاہی ہارون ولیم کی آخری رسومات میں وزیراعظم اور آرمی چیف سمیت اعلیٰ حکام و افسران کی شرکت

’ہمارے شہدا قوم کا فخر ہیں، ان کی قربانیاں آنے والی نسلوں کے لیے جرأت اور حب الوطنی کی روشن مثال ہیں، شہید وقار حسین شاہ جیسے ہیروز کی بہادری کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور قوم ان کی خدمات کی مقروض ہے۔‘

محترمہ ثانیہ نذیر نے اپنے بچوں کی پرورش حب الوطنی اور ملک کی خدمت کے جذبے سے کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے وزیرخزانہ کے دورے پر شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: وطن پر اپنے 2 اور بیٹے قربان کرنے کو تیار ہوں، والد لیفٹیننٹ عزیر محمود شہید

محمد اورنگزیب نے ملکی تحفظ اور خطے میں امن کو یقینی بنانے کے لیے پاک فوج اور دیگر سیکیورٹی فورسز کے غیرمتزلزل عزم کو سراہا، انہوں نے کہا کہ شہدا کی قربانیاں پاکستان کی فوج کی لازوال طاقت اور اس کے عوام کے جذبے کی یاد دہانی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

موسمیاتی تبدیلی کے اثرات، محفوظ اسکول لڑکیوں کی تعلیم کے لیے کیوں اہم ہیں؟

اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کی گئی تو نقصان کی ذمے داری احتجاج کرنے والوں پر ہوگی، طارق فضل چوہدری

برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم کے والد انتقال کرگئے، وزیراعظم شہباز شریف کا اظہار افسوس

انتشار کی سیاست کو پذیرائی نہ ملی تو مذہبی جذبات کا سہارا، سیاسی کمزوری کو عقیدت کا رنگ دینے سے حقائق نہیں بدلتے

صدر مملکت نے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی کو نشان امتیاز ملٹری عطا کردیا

ویڈیو

پاکستان میں ٹیکنالوجی کا سب سے بڑا میلہ، دنیا بھر سے ممتاز آئی ٹی ماہرین کی شرکت

کیا 27 ستمبر کا احتجاج پی ٹی آئی کے لیے خطرہ ہے، صحافیوں کو بلوچستان کیوں بلایا گیا؟

اداکاری جمال شاہ کی وجہ سے چھوڑی، میرے پاس تشدد کے ثبوت موجود ہیں، فریال گوہر

کالم / تجزیہ

جین زی ماضی کی طرف کیوں جھانک رہی ہے؟

ایک سانس کی قیمت

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘